گورنر سندھ کا وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سے ٹیلی فونک رابطہ ، ہرممکن تعاون کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بارشوں سے تباہی پر انہیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔مزید کہا خیبرپختونخوا کے عوام کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیرِاعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کو بھی ٹیلی فون کیا اور حالیہ بارشوں و سیلابی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ متاثرین کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گی۔ گورنر نے کہا کہ سندھ کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن تعاون و امدادی اقدامات جاری رکھیں گے۔
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وزیرِخارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیرِخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ٹیلی فونک گفتگو، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِخارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیرِخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے نیویارک میں اسلامی ممالک کی امریکا سے مشاورت اور سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا۔
ان کوششوں کا مقصد فوری اور پائیدار جنگ بندی، بلا رکاوٹ انسانی امداد اور غزہ میں دیرپا امن کا قیام ہے۔اسحاق ڈار نے سعودی وزیرِخارجہ کے مثبت کردار اور سفارتی کوششوں کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے امریکی صدر کی پیشکش اور حماس کے جواب پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان فلسطینی کاز کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا اور عالمی برادری کے ساتھ قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔
بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
مزید :