خیبر پختونخوا میں ہماری ترجیح سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن ہے، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بارشوں سے لوگوں کا بہت نقصان ہوا ہے، سیلاب سے بونیر، شانگلہ سمیت دیگر علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ہماری ترجیح سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بارشوں سے لوگوں کا بہت نقصان ہوا ہے، سیلاب سے بونیر، شانگلہ سمیت دیگر علاقے متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن ہے، یہ وقت سیاست نہیں ایک دوسرے کی مدد کرنے کا ہے، صوبائی حکومت نے بروقت ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں کے لیے بھیجا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ ابھی کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز