سید یوسف رضا گیلانی کا مظفرآباد، باجوڑ اور ملک کے دیگر حصوں میں بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مظفرآباد اور باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجہ میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات اور حالیہ بارشوں کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں پیش آنے والے سانحات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ قدرتی آفات ایک کڑی آزمائش ہوتی ہیں اور ایسے مواقع پر ہمیں بطور قوم یکجہتی، ہمدردی اور تعاون کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں پوری قوم شریک ہے اور ہم ان کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں، متعلقہ اداروں اور ریسکیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے، زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور بے گھر ہونے والے خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔(جاری ہے)
چیئرمین سینیٹ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصالِ ثواب کے لئے دعا کی اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی بحالی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں تمام سیاسی و سماجی قوتوں کو اپنے اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے متاثرین کی مدد کے لئے آگے آنا چاہئے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ متاثرہ علاقوں میں بسنے والے بھائی بہنوں کی امداد کے لئے دل کھول کر تعاون کریں تاکہ وہ اس کٹھن صورتحال سے جلد از جلد نکل سکیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کہا کہ کے لئے
پڑھیں:
پنجاب میں دریاؤں کی صورتحال نارمل، سیلاب متاثرین کی گھروں کی واپسی
طلحہ اشرف:پنجاب میں حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے بعد دریاؤں کی صورتحال اب مکمل طور پر معمول پر آ گئی ہے, سیلاب سے متاثرہ افراد اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کا ازالہ کر رہے ہیں،متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے تیزی سے کام جاری ہے،آئندہ چند دنوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے ،کل 30 سے 35ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے،6سے7اکتوبر کو بارشوں کا خطرناک سپیل متوقع ہے،بارشوں کے بعد موسم میں واضح تبدیلی آئے گی۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا مزید کہنا تھا کہ سینٹرل پنجاب سمیت نارتھ ویسٹرن کے27اضلاع متاثر ہونگے،چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھے گامگر کوئی بڑی پریشانی نہیں ہوگی،منگلا میں اب تک 1.2 فیصد پانی کی گنجائش پڑی ہے ،دریائے جہلم میں پانی کا بہاؤ بھی بڑھ سکتا ہے۔