پاکستان میں اربعین واک پر پابندی، علامہ صادق تقوی کا خصوصی انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
تعجیل ظہور امام مہدی (عج) اور عالمی حالات کے تناظر میں اربعین حسینیؑ اور اسکی اہمیت؟ عالمی اربعین حسینیؑ کے سیاسی و اجتماعی اثرات؟ عالمی اربعین حسینیؑ عالمی استعمار امریکا کی آنکھ کا کانٹا کیوں؟ اربعین حسینیؑ مظلوم فلسطینیوں کے حق میں مؤثر آواز کیسے؟ پاکستان کے مختلف علاقوں میں اربعین حسینیؑ کے جلوسوں میں شرکت کیلئے پیدل سفر کرنے پر پابندی کے پس پردہ عوامل؟ سمیت دیگر متعلقہ و ایم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری علامہ سید صادق رضا تقوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری علامہ سید صادق رضا تقوی اپنے زمانہ طالب علمی سے ہی اجتماعی ملی و قومی معاملات میں فعال ہیں، وہ مجلس وحدت مسلمین سندھ و امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہنے کے علاوہ کراچی ڈویژن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں بھی درس و تدریس و تحقیقی فرائض سرانجام دے چکے ہیں، وہ البیان قرآنک انسٹیٹیوٹ کے مدیر بھی ہیں۔ اس کیساتھ ساتھ وہ شیعہ قومیات اور اتحاد بین المسلمین و بین المذاہب یکجہتی کے حوالے سے بھی فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے عالمی حالات کے تناظر میں اربعین حسینیؑ کی اہمیت، پاکستان میں زائرین پر پابندی کے بعد اربعین واک پر پابندی سمیت دیگر متعلقہ موضوعات پر کراچی میں انکی رہائشگاہ پر نشست کی، اس موقع ہر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پر پابندی
پڑھیں:
ایم ڈبلیو ایم جعفرآباد کا اجلاس، صوبائی و ضلعی رہنماؤں کی شرکت
اجلاس کے دوران تحصیل اور ضلعی سطح کے انتخابات منعقد ہوئے، جن میں شہزادہ خان دشتی کو تین سال کیلیے تحصیل صدر اور سید اسرار شاہ دوپاسی کو صدر ضلع جعفر آباد منتخب کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع جعفر آباد کی ضلعی شوریٰ کا اہم اجلاس ورکنگ کمیٹی کے آرگنائزر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور رکنِ ورکنگ کمیٹی علامہ سہیل اکبر شیرازی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیل روجھان، تحصیل جھٹ پٹ کے یونٹس اور ضلعی کابینہ کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تحصیل اور ضلعی سطح کے انتخابات منعقد ہوئے، جن میں شہزادہ خان دشتی کو تین سال کے لیے تحصیل صدر اور سید اسرار شاہ دوپاسی کو آئندہ تین سال کے لیے صدر ضلع جعفر آباد منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر مجلس علماء مکتب اہلبیت بلوچستان کے صدر مولانا زوالفقار علی سعیدی اور ضلعی رہنماء سید فضل شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ نو منتخب صدور سے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کی ورکنگ کمیٹی کے آرگنائزر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے حلف لیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان آج کے دور میں ملت جعفریہ کی وہ مضبوط دینی، سیاسی اور سماجی قوت بن چکی ہے، جو ملک میں امن، استحکام اور باوقار نمائندگی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مؤمنین برسوں سے مختلف چیلنجز اور محرومیوں کا سامنا کرتے رہے ہیں، لیکن ایم ڈبلیو ایم نے پہلی بار اس قوم کی آواز کو منظم، باوقار اور مؤثر انداز میں قومی سطح پر پیش کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب ضلعی و تحصیل صدور اپنی ذمہ داریاں بھرپور فعالیت اور منظم حکمتِ عملی کے ساتھ انجام دیں گے۔ مجلس علماء مکتب اہلبت کے رہنماء مولانا ذوالفقار علی سیعدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی بنیاد اتحاد، ہم آہنگی اور امن پر رکھی گئی ہے۔ یہ وہ واحد قومی پلیٹ فارم ہے جو ہر سطح پر فرقہ واریت کے خاتمے اور اُمتِ مسلمہ کے باہمی اتحاد کی بات کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ آئینی و قانونی دائرے میں رہتے ہوئے ملت جعفریہ کے حقوق، مذہبی آزادیوں، قومی معاملات میں نمائندگی اور دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ سہیل اکبر شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان اب محض ایک تنظیم نہیں، بلکہ ملت جعفریہ کی اجتماعی ڈھال، قومی وحدت کی علامت اور ظلم کے خلاف ایک جرأت مند آواز بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی جماعت کا مضبوط، فعال اور منظم رہنا وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے نو منتخب صدور سے امید ظاہر کی کہ وہ تنظیمی فعالیت، عوامی رابطے اور تنظیمی نظم و ضبط کو مزید بہتر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔