لاہو ر:

وطن عزیز کے ماہرین سائنس وٹیکنالوجی نے زمین سے زمین پر 750 کلومیٹر تک مار کرنے والا  نیا کروز میزائل’’ فتح چہارم ‘‘ایجاد کر کے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کی دھاک بٹھا دی۔

یہ جدید ترین آلات و خصوصیات رکھنے والا 1530کلو (بشمول 300 کلو بم ) وزنی اور 7.5 میٹر لمبا میزائل ہے۔0.75 ماخ کی رفتار رکھتا اور زمین سے صرف 50 میٹر بلند اڑنے کی صلاحیت کا حامل ہے ،اس  کے باعث دشمن کے ریڈار اسے آسانی سے شناخت نہیں کر سکتے۔

پاک فوج کے زیر استعمال یہ کروز میزائل پاک فضائیہ کے شاہینوں کے شانہ بشانہ دشمن کے جنگی ہوائی اڈوں، میزائل ڈیفنس سسٹمز، ریڈارز اور دیگر زمینی عسکری تنصیبات تباہ کرنے میں کام آئے گا۔

 اس سے افواج پاکستان کی حملہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ فتح چہارم کا گائیڈینس نظام اے آئی پر مبنی ہے۔ ٹارگٹ کی شناخت بھی بذریعہ مصنوعی ذہانت کرتا ہے۔ یہ پاکستان میں عسکری سائنس وٹکنالوجی کی بے مثال ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔         

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ٹام کروز کا 45 سالہ انتظار ختم، بالآخر پہلا آسکر مل گیا

 

امریکہ (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کے مقبول ترین ایکشن ہیرو ٹام کروز کو بالآخر اُن کے طویل اور شاندار کیریئر کے اعتراف میں پہلا اعزازی آسکر ایوارڈ دے دیا گیا۔ یہ وہ اعزاز ہے جس کا انتظار انہوں نے تقریباً ساڑھے چار دہائیوں تک کیا۔

اتوار کی شام لاس اینجلس میں ہونے والی سالانہ گورنرز ایوارڈز کی پروقار تقریب میں اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے ٹام کروز کو یہ ٹرافی پیش کی، اور حاضرین نے انہیں ایک منٹ تک کھڑے ہو کر داد دی۔

63 سالہ اداکار کو اپنے پورے کیریئر میں بہترین اداکاری کے لیے چار بار نامزدگیاں ملیں لیکن وہ کبھی آسکر جیت نہ سکے۔ اس بار بھی انہیں کسی فلمی کردار پر ایوارڈ نہیں ملا، بلکہ ان کی مجموعی خدمات، اثر انگیزی اور سینما میں غیر معمولی شراکت کے احترام میں یہ اعزاز دیا گیا۔

ٹرافی وصول کرتے ہوئے ٹام کروز نے مسکراتے ہوئے کہا ’’فلمیں بنانا صرف میرا کام نہیں، یہ میرا وجود ہے۔‘‘

انہوں نے اپنے فلمی سفر کے دوران ساتھ رہنے والے تمام ہدایتکاروں، فنکاروں اور ساتھی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس سال اعزازی آسکر پانے والوں میں ٹام کروز کے ساتھ مزید نام بھی شامل رہے، جن میں مشہور کوریوگرافر ڈیبی ایلن، ویژنری پروڈکشن ڈیزائنر وین تھامس اور معروف گلوکارہ ڈولی پارٹن شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹام کروز کا 45 سالہ انتظار ختم، بالآخر پہلا آسکر مل گیا
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروسزمتاثر: کلاؤڈ فلیئراور پی ٹی اے کا بیان بھی آگیا
  • فیلڈ مارشل کا بروقت انتباہ
  • دبئی ایئر شو: پاکستانی اور اماراتی طیاروں کی مشترکہ پرواز، جےایف 17 تھنڈر نے دھاک بٹھادی
  • جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دینگے جیسے مئی میں دیا، فیلڈ مارشل
  • شاہ عبداللہ دوم کا ’گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز‘ کا دورہ‘ فیلڈ مارشل کا عسکری تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
  • جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گےجیسا مئی میں دیا تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • پاکستان میں ریئر ارتھ منرلز میں بڑی تجارتی صلاحیت موجود ہے: قیصر احمد شیخ۔
  • نمیرہ سلیم خلاء میں سفر مکمل کرنے والی پہلی خاتون
  • بدلتی ہوئی مسلم دنیا اور پاکستان