کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے دوبارہ حلف لینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
ذرائع کے مطابق اسمبلی سیکریٹریٹ نے عدالتی حکم پر اراکین اسمبلی سے حلف کے لئے 25 اگست کی تاریخ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پشاور ہائی کورٹ نے اسپیکر کو مخصوص نشستوں پر 25 اراکین سے حلف لینے کا شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر نومنتخب اراکین سے دوبارہ حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسمبلی سیکریٹریٹ نے عدالتی حکم پر اراکین اسمبلی سے حلف کے لئے 25 اگست کی تاریخ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پشاور ہائی کورٹ نے اسپیکر کو مخصوص نشستوں پر 25 اراکین سے حلف لینے کا شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم کے زیرصدارت اجلاس میں دوبارہ حلف لینے کے لئے شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مخصوص نشستوں پر منتخب 25 اراکین نے 20 جولائی کو عدالتی حکم پر گورنر ہاؤس میں حلف لیا تھا، گورنر کے پی سے حلف لینے والے اراکین نے 21 جولائی کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ بھی ڈالا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مخصوص نشستوں پر کا فیصلہ کیا حلف لینے کا اراکین سے کرنے کا سے حلف
پڑھیں:
سفید گاڑی دیکھتے ہی وار! جوہر اور گلشن اقبال میں چوروں کا مخصوص گینگ متحرک
کراچی کے علاقوں گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں سفید رنگ کی گاڑیاں چوری کرنے والا گینگ سر گرم ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان گزشتہ ہفتے کے دوران 5 گاڑیاں چوری کرکے فرار ہوئے، ملزمان صبح 6 سے 10 بجے کے دوران وارداتیں کرتے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان واردات کے لیے ایک ہی گاڑی کا استعمال کررہے ہیں، ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے کیپ اور ماسک پہن رکھا ہوتا ہے۔چوری کی گئی گاڑیاں تاحال برآمد نہیں ہوسکی، یہ ملزمان اس سے قبل ناظم آباد میں وارداتیں کرتے رہے ہیں۔