پی ٹی آئی رکن اسمبلی شیر علی ارباب کو خواجہ آصف کے ہمراہ مسلح افواج کے سربراہ کے گزرنے تک سڑک پر رک کر انتظار کرنا پڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب نے انکشاف کیا ہے کہ مسلح افواج کے سربراہان کیلئے کانسٹیٹیوشن ایونیو پر روٹ لگایا گیا جہاں مجھے 15 منٹ انتظار کرنا پڑا لیکن یہ سن کر حوصلہ ہواکہ خواجہ آصف بھی اپنے ماتحتوں کے گزرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ تقریبا رات ایک بجے جب میں پارلیمنٹ لاجز سے نکل رہا تو مجھےروک دیا گیا کیونکہ کانسٹیٹیوشن ایونیو پر آرمی ، ایئر فورس اور نیوی کے چیفس کیلئے روٹ لگایا گیا تھا ، مجھے وہاں پر 15 منٹ انتظار کرنا پڑا جس دوران 5سے 6 قافلے گزرے جس میں 80 سے زائد ملٹری کی گاڑیاں تھیں، بطور رکن اسمبلی مجھے اس طرح روکے جانا بہت عجیب لگا لیکن مجھے اس وقت کچھ حوصلہ ہوا جب ٹریفک وارڈن نے بتایا کہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف بھی اپنے ’ماتحتوں‘ یعنی سروسز چیفس کے گزرنے کا انتظار کر رہے ہیں ، جشن آزادی مبارک ہو۔
بھارت کے پاس جنگی طیاروں کے اپنے انجن ہونے چاہئیں، بھارتی وزیراعظم
While leaving the Parliament Lodges at around 1 am earlier, I was stopped at a route set for the Services (Army, Air Force, Navy) Chiefs on the Constitution Avenue.
مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی پروقار تقریب، اعلیٰ سول و عسکری قیادت اور عوام کی بھرپور شرکت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جناح سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی مناسبت سے شاندار تقریب جاری ہے، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ، دوست ممالک کے سفراء اور بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔
تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد تینوں مسلح افواج، پنجاب رینجرز، ایف سی خیبرپختونخوا اور اسپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز نے مارچ پاسٹ کیا۔ ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستوں نے بھی خصوصی طور پر پریڈ میں حصہ لیا۔ پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاندار فضائی مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین کا جوش و خروش بڑھایا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب پیوٹن کےساتھ ملاقات میں یوکرینی صدر زیلنسکی کو بھی شامل کرنے کی خواہش ظاہر کر دی
تقریب میں ملک کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ہیروز کو خصوصی انکلوژر میں بٹھا کر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ معروف ڈھولچی گمبی اور گلوکار شفقت امانت علی خان کی پرفارمنس نے ماحول کو مزید پرجوش بنا دیا۔
اس موقع پر آئی ایس پی آر اور وزارتِ اطلاعات کی جانب سے پیش کی گئی دستاویزی فلم میں بھارت کی سازشوں کو بے نقاب کرنے، ملکی دفاعی اقدامات اور معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کو اجاگر کیا گیا۔
مزید :