پاکستان کی سینئر اداکارہ پروین اکبر کا کہنا ہے کہ اداکارہ صنم سعید مجھے لڑکی کم اور لڑکا زیادہ لگتی ہے۔پروین اکبر حال ہی میں ایک نجی شو میں شریک ہوئیں جس دوران سینئر اداکارہ نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔صنم سعید کی تصویر دیکھ کر پروین اکبر کا کہنا تھا کہ صنم سعید بہت اچھی اداکارہ ہیں لیکن نے جانے کیوں یہ مجھے کیوں لڑکی کم لڑکا زیادہ لگتی ہیں؟پروین اکبر نے کہا کہ صنم سعید مجھے ٹام بوائے جیسی لگتی ہیں، سینئر اداکارہ نے صنم سعید کے ڈراموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا میں تسلیم کرتی ہوں کہ صنم سعید بہت اچھی آرٹسٹ ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سینئر اداکارہ پروین اکبر

پڑھیں:

ویلفیئر بورڈ نے نصف صدی میں اربوں روپے میں صرف 10 ہزار فلیٹس بنائے: سعید غنی

 

کراچی (نیوزڈیسک) وزیرِ محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ 50 سال میں ویلفیئر بورڈ کے تحت اربوں روپے خرچ کر کے صرف 10 ہزار فلیٹس بنا سکے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں سعید غنی نے کہا کہ زمین کی خریداری میں کرپشن، تعمیر میں کرپشن، الاٹمنٹ اور مرمت میں بھی کرپشن ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے افسران کو کہتے ہیں کہ ہم پرو لیبر اور پرو ورکر ہیں، آج بھی خود کو ٹریڈ یونین ورکر سمجھتا ہوں، اللّٰہ نے اس مقام پر پہنچایا کہ آج وزیر ہوں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام نجی اداروں کے ملازمین کو سوشل سیکیورٹی نیٹ میں شامل کرنا چاہتے ہیں تاکہ ملازمین کے بچوں کو مفت تعلیم اور والدین کو مفت علاج فراہم کیا جا سکے۔

سعید غنی نے تسلیم کیا کہ ویلفیئر بورڈ کے تحت مزدوروں کے لیے فلیٹس بنانے میں کرپشن ہوتی ہے، میں نے تو یہاں تک کہا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ سے ہاؤسنگ کو نکال دیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ یہ پیسے تعلیم اور صحت پر لگاتے تو لاکھوں مزدوروں کا معیارِ زندگی بہتر بنا چکے ہوتے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی اداکارہ میرا وسودیون کا اپنی تیسری طلاق کا اعلان
  • شاہ لطیف ٹاؤن میں قتل کا معمہ حل، بیوی اور اس کا آشنا گرفتار
  • اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی کا انتقال ہوگیا
  • اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کرگئے
  • ’کینسر کی کوئی علامت نہیں تھی‘، تشخیص کیسے ہوئی، بھارتی اداکارہ ماہیما چوہدری نے بتادیا
  • داؤد ابراہیم کے بھانجے کی پارٹی میں شرکت کا معاملہ، اداکارہ نورا فتیحی نے خاموشی توڑ دی
  • حکومت سندھ نے حال ہی میں اسداللہ ابڑو کو سیکرٹری لیبر سندھ جبکہ ذوالفقار نظامانی کو ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ مقرر کیا ہے۔ ان تقرریوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی، وقار میمن، فرحت پروین، اسلم سموں، ری
  • جھل مگسی، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی شوریٰ کا اجلاس، نئی کابینہ کا انتخاب
  • 50 سال میں ویلفیئر بورڈ کے تحت اربوں خرچ کر کے صرف 10 ہزار فلیٹس بنے: سعید غنی
  • ویلفیئر بورڈ نے نصف صدی میں اربوں روپے میں صرف 10 ہزار فلیٹس بنائے: سعید غنی