صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں 43 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 33 مرد، 2 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 11 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔

بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں 30 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں 25 جزوی طور پر اور 5 مکمل طور پر تباہ ہوئے۔

متاثرہ اضلاع

یہ حادثات سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے، جن میں باجوڑ اور بٹگرام سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

ان اضلاع میں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

بارشوں کا سلسلہ برقرار رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

انتظامی اقدامات اور ہدایات

پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے قبل ہی تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کے لیے مراسلہ جاری کر دیا تھا۔

موجودہ صورتحال میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے، متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے اور سیاحتی مقامات پر بند شاہراہوں و رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موسمی صورتحال سے باخبر رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، جبکہ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے کے لیے

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، چار دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے مطابق بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد حالیہ عرصے کے دوران ان علاقوں میں متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں کامیاب کارروائیوں کے دوران چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 17 اور 18 نومبر کو خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ ’الخوارج‘ کے 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ پاک فوج کے مطابق باجوڑ ضلع میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جہاں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اس دوران  شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک دہشت گرد جہنم واصل ہوا۔ اسی طرح مزید دو دہشت گرد شمالی وزیرستان کے عمومی علاقوں سپین وام اور ذاکر خیل میں آپریشن کے دوران مارے گئے جب کہ ایک اور مقابلہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پیش آیا  جہاں فورسز نے ایک اور دہشت گرد کو ٹھکانے لگا دیا۔

پاک فوج کے مطابق بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد حالیہ عرصے کے دوران ان علاقوں میں متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن بھی شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرست باقی دہشت گرد کے وجود کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے جاری ویژن "عزمِ استحکام" کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی، ،ملک سے غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، چار دہشتگرد ہلاک
  • بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت متعدد شخصیات کل ملاقات کریں گی
  • خیبر پختونخوا میں دو الگ کارروائیوں میں 15 خوارج ہلاک ، آئی ایس پی آر
  • خیبر پختونخوا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید 24 خواج ہلاک
  • ملک کے پسماندہ ترین علاقوں کی فہرست جاری، بلوچستان کے کتنے اضلاع شامل ہیں؟
  • رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 14 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ
  • این ایف سی ایوارڈز، اضافی فنڈز کے باوجود بلوچستان اور خیبر پختونخوا ترقی میں پیچھے
  • ملک کے 20 پسماندہ ترین اضلاع میں بلوچستان کے 17 ضلعے شامل‘ فہرست جاری
  • ملک کے 20 سب سے زیادہ پسماندہ اضلاع کی فہرست جاری
  • 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے منجمد بینک اکاؤنٹس کی رپورٹ جمع نہ ہوئی