قائد شہید کے افکار و نظریات اسلام دشمن عناصر کیلئے سخت ناگوار تھے، علامہ رمضان توقیر
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
ڈیرہ اسماعیل خان جامعتہ النجف کوٹلی امام حسین میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے سے مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔قائد شہید اور شہدائے ملت جعفریہ کے لئے قرآن خوانی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعتہ النجف کوٹلی امام حسینؑ میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے سلسلے میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا، قائد شہید اور شہدائے ملت جعفریہ کے لئے قرآن خوانی بھی کی گئی۔ جس میں وائس پرنسپل مولانا حاجی حنیف رکنو، مولانا شبیر حسن عسکری، مولانا ناصر عباس توکلی، مولانا حافظ مشتاق حسین، مولانا مجاہد حسین، مولانا تنویر تنویر عباس اور مولانا احسن ثقلین اصفہانی نے قائد شہید کی دینی و ملی خدمات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد شہید اتحاد بین المسلمین اور امن کے داعی تھے، وطن عزیز کے لیے انکی گرانقدر خدمات ہیں۔ انکی قومی، تنظیمی، ملی اور دینی خدمات کو سراہتے ہوئے انکی شہادت کو سرخ سلام پیش کیا اور کہا کہ قائد شہید جیسی شخصیت کے خلا کا پر ہونا نا ممکن ہے، وہ ملت جعفریہ پاکستان کے عظیم لیڈر اور امام خمینی کے فرزند تھے، استعمار کی آنکھوں میں ہمیشہ کانٹے کی طرح چبتھے رہتے تھے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے ملکی سیاسی اور سیکورٹی کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات ابتر ہوتے جا رہے ہیں، حکومت نے زائرین کے لئے سیکورٹی کا بہانہ بنا کر زائرین کو اربعین حسینی سے بذریعہ زمینی سفر سے روک دیا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں سیکورٹی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ ہم زائرین کے مسائل کے حوالے سے وفاقی حکومت سے مذاکرات اور احتجاج بھی کر رہے ہیں لیکن بلوچستان میں ہر کوئی زمینی سفر کر رہا ہے لیکن زائرین کے لئے سیکورٹی مسائل ہیں۔ زائرین کے مسائل اور زمینی سفر کی بندش کے خلاف کل سے ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زائرین کے زمینی سفر سمیت دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قائد شہید زائرین کے کے لئے
پڑھیں:
زائرین کی بسوں کو انچولی آنے سے روکا جا رہا ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے، علامہ مبشر حسن
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ زائرین امام حسینؑ کو روکنا بدنیتی اور مذہبی آزادی پر قدغن کے مترادف ہے، ہم واضح کرتے ہیں کہ یہ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ زائرین امام حسینؑ کو مکمل سیکورٹی فراہم کرے، نہ کہ ان کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنما علامہ مبشر حسن نے ایک سخت بیان میں کہا ہے کہ سندھ پولیس زائرین کی بسوں کو انچولی آنے سے روک رہی ہے، جو قابلِ مذمت اور آئینی و قانونی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سندھ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، ورنہ احتجاج کا دائرہ کار پورے سندھ تک پھیلا دیا جائے گا۔ علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ زائرین امام حسینؑ کو روکنا بدنیتی اور مذہبی آزادی پر قدغن کے مترادف ہے، ہم واضح کرتے ہیں کہ یہ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ زائرین امام حسینؑ کو مکمل سیکورٹی فراہم کرے، نہ کہ ان کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرے۔