شہر قائد میں موسم آج مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا، جبکہ سمندری ہوائیں بحال ہونے سے نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔شہر قائد میں موسم آج مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا، جبکہ سمندری ہوائیں بحال ہونے سے نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔شہر قائد میں آج درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے، جبکہ شہر میں اس وقت جنوب مغربی سمت سے 16 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بھارتی حکومت کشمیر کو ریاست کا درجہ کب واپس کرینگے، فاروق عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے سربراہ نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ کشمیر میں عسکریت پسندی ختم ہوگئی ہے، جو لوگ کہہ رہے تھے کہ دفعہ 370 عسکریت پسندی کیلئے ذمہ دار ہے، وہ اتنے سالوں سے یہاں اقتدار میں تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019ء کو دفعہ 370 اور 35 اے کو ہٹائے گئے چھ سال مکمل ہو رہے ہیں۔ ایسے میں نیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارت کی بی جے پی حکومت سے سوال کیا کہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ کب واپس ملے گا۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلٰی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ پارلیمنٹ کی نشستوں کے لئے انتخابات کرائے اور لوگوں کو ان کے مسائل کے بارے میں بولنے کے حق سے محروم نہ کرے۔ فاروق عبداللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی پر سخت طنز کیا اور پوچھا کہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ کب واپس ملے گا۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی نے کہا تھا کہ جیسے ہی انتخابات ہوں گے اور حکومت بنے گی، ریاست کا درجہ بحال ہوجائے گا، اس کا کیا ہوا، اب وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ دو خالی اسمبلی سیٹوں پر الیکشن کرائیں گے، لیکن پارلیمنٹ کی چار سیٹوں کا کیا ہوگا، وہ عوام کو ایوانوں میں جانے اور اپنے مسائل بتانے کے حق سے کیوں محروم کر رہے ہیں۔ دفعہ 370 کی منسوخی کا جشن منانے کے لئے بی جے پی کے کچھ پروگراموں کی منصوبہ بندی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کے پاس جشن منانے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی قیمتوں پر مرکز سے سوال کیا۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی نے 6 سال میں ریاست کی بہتری کے لئے کیا کیا، ہمارے اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکے اور لڑکیاں بے روزگار ہیں، قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ غریب، غریب تر ہوتا جا رہا ہے، جب کہ امیر امیر تر ہوتا جا رہا ہے۔ کیا یہ بی جے پی کارنامہ ہے۔ فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ انہیں امن آتا نظر نہیں آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم ایک بے وقوف دنیا میں یہ سوچ کر رہ رہے ہیں کہ امن راتوں رات آ جائے گا، ہمارا ایک مضبوط پڑوسی ہے، چاہے وہ چین ہو یا پاکستان۔ ہمیں کسی نہ کسی طرح راستہ نکالنا ہوگا، جنگ کوئی راستہ نہیں ہے بالآخر آپ کو قلم اٹھانا ہوگا اور مذاکرات کرنا ہوں گے۔ فاروق عبداللہ نے مزید کہا "میں نے کبھی نہیں کہا کہ عسکریت پسندی ختم ہوگئی ہے، جو لوگ کہہ رہے تھے کہ دفعہ 370 عسکریت پسندی کے لئے ذمہ دار ہے، وہ اتنے سالوں سے یہاں اقتدار میں تھے"۔

متعلقہ مضامین

  • موسم کی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، ہنگامی لینڈنگ
  • طلبہ کی موجیں! موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کا امکان
  • محکمہ موسمیات کی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر بارش کی پیشگوئی
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان
  • پی آئی اے میں جعلی ڈگری پر ملازمت سے برطرفی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ کا حکم امتناع ختم
  • یو اے ای میں شدید گرمی کی لہر، پارہ 51 ڈگری سے بھی تجاوز کرگیا
  • ماحولیاتی تبدیلی کیسے حاملہ خواتین اور نومولود بچوں پر اثر انداز ہو رہی ہے؟
  • کراچی میں اگلےتین روز کے لیے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
  • بھارتی حکومت کشمیر کو ریاست کا درجہ کب واپس کرینگے، فاروق عبداللہ