اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، فٹبالر سمیت مزید 150 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
غزہ پر اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 150 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں فلسطین کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی سلیمان العبید بھی شامل ہیں۔
غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہدا میں وہ 90 فلسطینی بھی شامل ہیں جو امداد کے انتظار میں تھے، انہی میں فلسطینی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان سلیمان العبید بھی شامل تھے، جو خوراک کی امید میں اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بنے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ کی بھوکی بچی کی تصویر کو یمن کی بتانے پر ’گروک‘ پر معلوماتی دھوکہ دینے کا الزام
فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن نے قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی سلیمان العبید کی شہادت کی تصدیق کی ہے، جنہیں ’فلسطین کا پیلے‘ بھی کہا جاتا تھا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیے گئے ایک بیان میں ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ فلسطین کی قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی سلیمان العبید جنوبی غزہ میں انسانی امداد کے منتظر شہریوں پر اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔
Suleiman scored over 100 career goals and shined for clubs across Gaza and the West Bank.
He represented Palestine in 24 international matches. His iconic bicycle kick against Yemen in 2010 lives on.
Over 500 Palestinian footballers have been killed by Israel. pic.twitter.com/CP9E10tLWz
— Leyla Hamed (@leylahamed) August 6, 2025
ایسوسی ایشن کے مطابق سلیمان العبید نے 2007 سے 2013 تک فلسطینی قومی فٹبال ٹیم کی نمائندگی کی، اس دوران انہوں نے 24 بین الاقوامی میچ کھیلے، 2010 میں یمن کے خلاف ان کا شاندار ’بائیسیکل کِک‘ کے ذریعے کیا گیا گول آج بھی شائقین کے ذہنوں میں تازہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق، انہوں نے 2015 سے 2018 تک مسلسل تین سیزن میں ’غزہ لیگ‘ کا گولڈن بوٹ ایوارڈ جیتا، جہاں وہ غزہ اسپورٹس اور خدمات الشاطیٰ کلبز کے لیے کھیلتے رہے۔
مزید پڑھیں:غزہ میں 17 سالہ اسپورٹس چیمپیئن بھوک سے شہید، وزن صرف 25 کلو رہ گیا
فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق، سلیمان العبید کو کئی خطابات سے بھی یاد کیا جاتا تھا، جن میں ’فلسطین کا پیلے، غزال، سیاہ موتی اور ’فلسطین کا ہینری‘ شامل ہیں۔
ایسوسی ایشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ سلیمان العبید نے اپنے کیریئر میں 100 سے زائد گول کیے، اور ان کی شہادت کے بعد اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے کھلاڑیوں اور اسپورٹس سے وابستہ افراد کی تعداد 662 ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں:’غزہ جنگ بند کروائیں‘، اسرائیل کے 600 سے زائد سابق سیکیورٹی عہدیداروں کا امریکی صدر ٹرمپ کو خط
ادھر اسرائیلی فوج نے امدادی ٹرکوں کو بمباری سے تباہ شدہ سڑکوں کی طرف موڑ دیا، جس کے باعث کئی ٹرک الٹ گئے اور ان حادثات میں مزید 20 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ میں جاری قحط اور محاصرے کے نتیجے میں اب تک 96 بچوں سمیت کم از کم 193 فلسطینی غذائی قلت سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی جانب سے غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان کی 17ویں کھیپ روانہ
دریں اثنا، عالمی سطح پر بھی اسرائیلی بربریت کے خلاف آوازیں بلند ہو رہی ہیں، ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کو صرف چند امدادی ٹرکوں کی نہیں، بلکہ وسیع پیمانے پر انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے۔
یورپی کمیشن کی نائب صدر نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مکمل کنٹرول کے ارادے کو ’ناقابلِ قبول اور اشتعال انگیز‘ قرار دیتے ہوئے شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سلیمان العبید غزہ غزہ لیگ فٹبالر فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن گولڈن بوٹ ایوارڈ ورلڈ فوڈ پروگرام
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سلیمان العبید غزہ لیگ فٹبالر ورلڈ فوڈ پروگرام سلیمان العبید ایسوسی ایشن ٹیم کے سابق کے مطابق
پڑھیں:
ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
ملک بھر میں مون سون کا سلسلہ برقرار ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آج جمعہ کے روز پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنے والی مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہیں، جبکہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بھی موسم کو متاثر کر رہا ہے۔ اس کے باعث بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا امکان برقرار رہے گا۔
پیش گوئی کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، مری، گلیات، جہلم، اٹک اور چکوال سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، دیر، چترال، کوہستان اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Hours of torrential rain have triggered severe flooding in Lahore, submerging thousands of homes and affecting millions in Pakistan’s second-largest city. The extreme monsoon weather has caused widespread damage, according to emergency services. Residents say it is the worst… pic.twitter.com/IYCbDSEg9Y
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) July 22, 2026
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے، جبکہ شمال مشرقی بلوچستان کے کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔ سندھ کے بالائی اور جنوب مشرقی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، تاہم صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بعض علاقوں میں شدید بارش کے باعث شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ، برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے جبکہ شہریوں، بالخصوص سیاحوں اور پہاڑی علاقوں کا سفر کرنے والوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر میں سیلابی ریلوں سے 6 افراد جاں بحق، ریسکیو 1122 کا بڑا آپریشن مکمل
ادھر قومی و صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں نے بھی مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ تیز بارش، آندھی یا گرج چمک کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم سے متعلق سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
این ڈی ایم اے بارش پاکستان سیلاب محکمہ موسمیات