اسلام آباد (خبرنگار) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر میں ہونے والے سیلاب سے نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اللہ کریم جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے۔ متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ مولانا فضل الرحمان نے جے یوآئی کے پی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عطاء الحق درویش سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ مولانا عطاء الحق درویش نے مولانا فضل الرحمان کو کے پی میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ مولانا فضل الرحمان نے کے پی کے تمام اضلاع کے ذمہ داران کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ تمام اضلاع کے ذمہ داران اپنے علاقوں میں متحرک رہیں۔ کلائوڈ برسٹ سے متاثرہ علاقوں میں پارٹی رہنما اور کارکن ہسپتال پہنچیں۔ لوگوں کو گھروں سے باحفاظت نکالنے میں مدد کریں۔ مولانا فضل الرحمان نے ہدایت کی کہ متاثرین کیلئے عارضی پناہ گاہیں بنائی جائیں، ہر ممکن تعاون کیا جائے۔ مولانا فضل الرحمن نے ملک کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نصر العلوم گوجرانوالہ کے استاد مولانا عبدالقدوس خان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان نے

پڑھیں:

اگر آپ پیدل ہماری طرف آئیں گے تو ہم دوڑ کر آپ کی طرف آئیں گے: فضل الرحمان کا ڈھاکا میں خطاب

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو برادر اسلامی ممالک مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے خواہش مند ہیں اور اس راستے میں ہمارے قدم آگے بڑھیں گے، اگر آپ پیدل ہماری طرف آئیں گے تو ہم دوڑ کر آپ کی طرف آئیں گے۔مولانا فضل الرحمان بنگلادیش کے دورے پر ہیں۔ ڈھاکا میں عالمی ختم نبوت ﷺ کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ امت میں وحدت و اتفاق کی علامت ہے، تحریک کسی تشدد کا نہیں بلکہ جدوجہد کے تسلسل کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر کے مسلمان اور تمام مکاتب فکر کے علما متفق ہیں کہ رسول اللہ ﷺکے بعد کوئی نبی نہیں آسکتا، نبوت کا دعویٰ کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج تصور کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہم پاکستان سے خیر سگالی کا پیغام لےکر آئے ہیں اور بنگلادیش سے خیر سگالی کا پیغام لے کر جائیں گے، دو برادر اسلامی ممالک مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے خواہش مند ہیں اور اس راستے میں ہمارے قدم آگے بڑھیں گے، اگر آپ پیدل ہماری طرف آئیں گے تو ہم دوڑ کر آپ کی طرف آئیں گے، محبت کا یہ رشتہ مزید مضبوط ہوگا اور بہت مضبوط ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دو بھائیوں کے اپنے گھر میں جائیداد تقسیم کرنے سے ان کے بھائی چارے میں کوئی فرق نہیں آتا، پاکستان اور بنگلادیش کا مسلمان ایک قوت اور ایک جماعت اور ایک ہی امت ہے، آج کا یہ اجتماع دونوں ملکوں کے درمیان بہتر، مضبوط اور مستحکم تعلقات کا سبب بنے گا۔ 

متعلقہ مضامین

  • المجلس ویلفیئر گلگت کی جانب سے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم
  • 26ویں ترمیم کے وقت بھی کہا تھا یہ عوام کے مفاد میں نہیں، حافظ نعیم
  • مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق ہے: مولانا فضل الرحمان
  • مسئلہ فلسطین پر اُمت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق ہے: مولانا فضل الرحمان
  • برطانیہ، پناہ گزینوں کی حیثیت عارضی کرنے کا فیصلہ
  • عقیدہ ختم نبوت امت میں وحدت و اتفاق کی علامت ہے، مولانا فضل الرحمن
  • برطانیہ میں پناہ گزینوں کیلئے بُری خبر، پالیسی میں بڑی تبدیلی
  • اوستہ محمد، مجلس علماء مکتب اہلبیت کا اجلاس، ضلعی ذمہ داران منتخب
  • سیلاب متاثرین کی بحالی، نقصانات کی تحقیقات کیلیے پنجاب کی اعلیٰ اختیاراتی پارلیمانی کمیٹی قائم
  • اگر آپ پیدل ہماری طرف آئیں گے تو ہم دوڑ کر آپ کی طرف آئیں گے: فضل الرحمان کا ڈھاکا میں خطاب