دوران نماز اپنے خطاب میں مرکزی صدر آئی ایس او فخر نقوی نے کہا کہ اربعین ایک عالمی نہضت ہے اور رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای اس کے قائد ہیں، آج عالمی سطح پر اسلامی تحریکوں کی منظم پیشرفت سے امریکا اور اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کی جانب سے مرکزی جلوس اربعین حسینیؑ کے موقع پر باجماعت نماز ظہرین کا اہتمام کیا گیا۔ ہزاروں عزاداران سید الشہداء نے مولانا سید ناظر عباس تقوی کی اقتداء میں بندو خان ہوٹل کے سامنے ایم اے جناح روڈ باجماعت نماز ظہرین ادا کی۔ دورانِ نماز ظہرین مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان فخر عباس نقوی نے عزاداران سید الشہداء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اربعین امام حسینؑ ایک عالمی تحریک ہے، جو کربلا سے ظہور امام مہدی کا راستہ ہے، عراق میں لاکھوں زائرین نجف اور بصرہ سے پیدل کربلا کی جانب مارچ کرتے ہیں، جبکہ لاکھوں عاشقانِ اہلبیتؑ دنیا بھر سے کربلا معلیٰ کا رخ کرتے ہیں اور امامِ وقت سے تجدید عہد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ پاکستان میں اس سال اس عظیم اجتماع کو روکنے کی کوشش کی گئی، جس کے باعث ہزاروں زائرین اربعین پر عراق روانہ نہ جا سکے، پاکستانی شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کا آئینی فریضہ ہے۔ 

فخر عباس نقوی نے کہا کہ پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مشی اربعین کو روکنے کی کوشش اس بات کا ثبوت ہے کہ دشمن آج بھی نام حسینؑ سے خوفزدہ ہے۔ عالمی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے فخر عباس نقوی نے کہا کہ اربعین ایک عالمی نہضت ہے اور رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای اس کے قائد ہیں، آج عالمی سطح پر اسلامی تحریکوں کی منظم پیشرفت سے امریکا اور اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، اگر یہ سمجھتے ہیں کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرکے شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کے مشن کو روکا جا سکتا ہے تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔ جبری گمشدگیوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آزادی حاصل کیے 78 برس ہو چکے ہیں اور یہ ملک ایک مضبوط و مستحکم ریاست کے طور پر دنیا کے نقشے پر موجود ہے، لیکن افسوس کہ آج بھی اس قوم کے بیٹوں کو جبری طور پر لاپتہ کیا جاتا ہے، کئی سال گزر جانے کے باوجود ان کا کچھ پتہ نہیں چلتا اور خانوادہ شیعہ لاپتہ افراد شدید کرب و تکلیف میں ہیں، کئی اسیروں کے والدین اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔

فخر عباس نقوی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام بے گناہ اسیروں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ یوم آزادی کے حوالے سے فخر عباس نقوی نے کہا کہ "پاکستان نے اپنے 78 سال آزادی اور وقار کے ساتھ مکمل کیے ہیں اور آئی ایس او پاکستان نے ہمیشہ اس مملکتِ خداداد میں نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کیلئے بھرپور کوششیں کی ہیں۔نماز کے اختتام پر شرکاء نے رہبر معظم اور شہداء مقامات کی تصاویر کے ساتھ شیطانِ وقت کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا اور امریکا، اسرائیل اور ہندوستان کے پرچم نذر آتش کیے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فخر عباس نقوی نے نقوی نے کہا کہ ایس او

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی