امریکی ناظم الامور کا پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان اور تباہی پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
سماجی رابطے کی سائٹ " ایکس " پر اپنے پیغام میں امریکی ناظم الامور نے کہا کہ سیلاب کے باعث ہونے والے المناک جانی نقصان اور تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر اظہار افسوس کیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ " ایکس " پر اپنے پیغام میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ سیلاب کے باعث ہونے والے المناک جانی نقصان اور تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہوں۔ نیٹلی بیکر نے کہا کہ تمام خاندانوں سے دلی تعزیت کرتی ہوں جنہوں نے اس المناک سانحے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ امریکی ناظم الامور نے کہا ہے کہ میری ٹیم اور میں اس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امریکی ناظم الامور نے کہا
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔