مجید بریگیڈ کا دہشت گردوں کی فہرست میں آنا بھارتی سفارتکاری کے منہ پر طمانچہ ہے، انوار الحق کاکڑ
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کے مجید بریگیڈ کا دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہونا بھارت کیلئے بڑا سفارتی جھٹکا ہے، امریکا نے واضح کردیا کہ وہ ان دہشت گروں کیخلاف پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر لڑے گا۔
سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے بلوچستان میں مجید بریگیڈ کا اضافی یونٹ لا رہا تھا، بی ایل اے یا مجید بریگیڈ کا دہشت گردوں کی فہرست میں آنا بھارتی سفارتکاری کے منہ پر طمانچہ ہے۔
سوات اور باجوڑ میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن،عوام اور سکول کے بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، راشن اور ادویات کی فراہمی جاری
ان کا کہنا ہے کہ امریکا نے واضح کردیا ہے کہ وہ ان دہشتگردوں کیخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان 3 دہائیوں سے بھارت کی بلوچستان میں مداخلت کا بیانیہ پیش کر رہا ہے اور اب امریکا نے بھی اس حقیقت کو تسلیم کیا ہے، بھارت خود کو معصوم اور پاکستان کو ولن ثابت کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے، اب حقیقت کھل گئی ہے کہ بھارت خطے میں دہشتگردی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔
انوارالحق کاکڑ نے اسے پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ بلوچستان کے لوگ سونے، کاپر اور دوسری تمام معدنیات سے قیمتی اور اہم ہیں، بلوچستان کے عوام کی سلامتی اولین ترجیح ہے، باقی سب چیزیں ثانوی ہیں۔
سکھر میں نازیبا ویڈیوز پر خاتون کو بلیک میل کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مجید بریگیڈ کا
پڑھیں:
سیاسی موت کے پروانے پر خوشدلی سے دستخط کرکے آیا ہوں، انوار الحق
فائل فوٹو، چوہدری انوار الحقسابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ اپنی سیاسی موت کے پروانے پر خوشدلی سے دستخط کرکے آیا ہوں۔
اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں انوار الحق نے کہا کہ اگر آپ کو بھیجنے والوں کی آنکھوں میں نمی ہو تو یہ قیمتی اثاثہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کے 90 فیصد اختیارات کابینہ کو دیے تھے، 5 روپے سے 500 تک کی خرچ کی فائل بھی کابینہ میں جاتی تھی۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ اپنی سیاسی موت کے پروانے پر خوشدلی سے دستخظ کرکے آیا ہوں، مہاجرین نشستیں بحال ہیں تو میرے خلاف ووٹ دیا گیا ہے ناں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے فیصل ممتاز راٹھور کو اعتماد کے ووٹ سے نواز کر منتخب کرایا، کل کو یہ کہیں ہم اپوزیشن میں ہیں تو نظام کی بقیہ ساخت بھی صفر ہو جائے گی۔