پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
لاہور:
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں موسم گرما کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کردی۔
پنجاب حکومت کے محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسکولز اب یکم ستمبر کو کھلیں گے، چھٹیوں میں توسیع تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز کے لیے کی گئی ہے۔
اطلاعات ہیں کہ چھٹیوں میں توسیع کی خبر سامنے آتے ہی بچوں میں خوش کی لہر دوڑ گئی تاہم آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے چھٹیوں میں توسیع مسترد کردی ہے۔
اپسما کے صدر نے کہا ہے کہ چھٹیوں میں توسیع ختم کی جائے بصورت دیگر تدریسی نظام بری طرح متاثر ہوگا، موسم بھی ٹھیک ہے سیاسی حالات بھی درست ہیں چھٹی میں توسیع قابل قبول نہیں۔
اسی طرح آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز کالجز ایسوسی ایشن نے بھی توسیع مسترد کر دی اور کہا ہے کہ موسم سرما میں دوبارہ دس سے بارہ چھٹیاں آئیں گی، ہفتہ اتوار بھی چھٹی ہوتی ہے، ہائی کلاسوں کے لیے صرف 5 ماہ بچیں گے کسی مضمون کا کورس ختم نہیں ہوسکے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چھٹیوں میں توسیع
پڑھیں:
آل کراچی اسکولز اور سندھ ٹیگ ٹیم تائیکوانڈو چمپئن شپ کا کامیاب انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسپورٹسڈیسک) سندھ یوتھ کلب کراچی میں آل کراچی اسکولز اور سندھ ٹیگ ٹیم تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2025 جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں کراچی اور سندھ بھر کے کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ایونٹ نے صوبے میں تائیکوانڈو کے فروغ کے نئے امکانات پیدا کیے۔صبح کے سیشن میں 21 اسکولز کے 550 کم عمر کھلاڑیوں کی شرکت۔ کے۔جی سے جماعت ہفتم تک کے طلباء و طالبات کے درمیان دلچسپ مقابلے ہوئے جن میں 21 اسکولز کے 550 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔کم عمر تائیکوانڈو اسٹارز کے جوش، مہارت اور نظم و ضبط نے ناظرین سے خوب داد سمیٹی۔نتائج (اسکول کیٹیگری پہلا نمبرآئی یو ایس ایس،دوسرا نمبرایف جی ایس، تیسرا نمبر اے پی ایس، چوتھا نمبر دی نیکسٹ اسکول پانچواں نمبر سوک اسکول، فیئر پلے ٹرافی دی ایجوکیٹرز کے نام رہی۔صدر سندھ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن اور صدر کراچی تائیکوانڈو ایسوسی ایشن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ایونٹ کے انتظامات فسیح الدین، نور احمد، جاوید خالد اور ان کی رضاکار ٹیم نے شاندار انداز میں مکمل کیے۔صدر سندھ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کامران قمر قریشی نے کہا کہ یہ نوجوان ہی مستقبل کے چیمپئن ہیں، سندھ میں تائیکوانڈو کا فروغ ہمارے عزم کی علامت ہے۔ تمام اسپانسرز اورمعاونت کرنے پر سندھ اسپورٹس اینڈ یوتھ افئیرڈیپارٹمنٹ، ای سی ایس، کومبیکس اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔