سندھ: ایم ڈی کیٹ کا امتحان آئی بی اے سکھر لے گا
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
— فائل فوٹو
رواں سال بھی سندھ میں ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ آئی بی اے سکھر لے گا۔
اس بات کی منظوری جمعرات کو سندھ کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ گزشتہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں کچھ بےضابطگیوں پر داخلہ پالیسی میں تبدیلی کی گئی، جبکہ محکمہ صحت میڈیکل کالجز میں داخلے کو ریگولیٹ کرے گا۔
یہ پالیسی پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر دونوں کے لیے یکساں ہوگی۔ داخلہ پالیسی میں شفافیت اور میرٹ ہماری اولین ترجیح ہے۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ پبلک سیکٹر میں ایم بی بی ایس کی 2550 اور بی ڈی ایس کی 500 نشستیں ہیں جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں ایم بی بی ایس کی 1441 اور ڈینٹل کی 2025 نشستیں ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جنگ ستمبر 1965 کا 20 واں روز
اسلام آباد:ستمبر 1965 کی جنگ کے 20 ویں روز بھی افواج پاکستان نے میدان جنگ میں بھارتی افواج پر اپنی برتری برقرار رکھی۔
سیالکوٹ جموں سیکٹر میں افواج پاکستان نے تمام بھارتی مقبوضہ علاقوں پر اپنے حملے جاری رکھے، واہگہ اٹاری سیکٹر میں دشمن کے 12 ٹینک تباہ کئے گئے، بھارت کے کل تباہ شدہ ٹینکوں کی تعداد 494 تک جا پہنچی۔
راجھستان اور اکھنور سیکٹر میں پاک فوج کی توپوں نے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا، پاک فضائیہ نے مزید 4 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے جس سے دشمن کے تباہ ہو جانے والے جہازوں کی تعداد 110 ہوگئی۔
پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھارتی علاقوں انبالہ، جودھپور، جموں، جام نگر اور ہلواڑہ پر نہایت کامیابی سے ہوائی اڈوں اور تنصیبات کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا۔
پاک بحریہ نے بحر ہند میں اپنی برتری برقرار رکھی اور بھارتی بحریہ کی نقل و حرکت کو بالکل محدود کردیا۔