کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وفاقی وزیر صحت کو خط لکھ کر دواں کے نسخوں میں جنیرک ناموں کے استعمال کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کا مطالبہ کردیا۔ادارے کا کہنا ہے کہ جنیرک پالیسی پر عملدرآمد سے عوام کے طبی اخراجات میں 90 فیصد کمی لائی جاسکتی ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وفاقی وزیر برائے قومی صحت کو خط ارسال کیا ہے۔

(جاری ہے)

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈاکٹرز دواں کے نسخوں میں برانڈز کے بجائے جنیرک نام تجویز کریں۔ ادارے نے برانڈیڈ اور نان برانڈیڈ ادویات کی قیمتوں میں واضح فرق کی نشاندہی کی ہے۔خط کے مطابق 2021 میں ڈریپ کی جانب سے جنیرک نسخے تجویز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی تاہم ان ہدایات پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔ خط میں سرکاری خریداری کے لیے کم قیمت ادویات کو ترجیح دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ادارے کے مطابق بعض برانڈیڈ ادویات کی قیمتیں جنیرک متبادل سے کئی گنا زیادہ ہیں۔جنیرک ادویات کے استعمال سے نہ صرف کم آمدنی والے مریضوں کو فائدہ ہوگا بلکہ مقامی دوا ساز صنعت کو بھی فروغ ملے گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

پنجاب: گندم کو مرغی دانے میں استعمال کرنے پر پابندی میں توسیع

—فائل فوٹو

پنجاب بھر کی فیڈ ملز میں گندم کو مرغی دانے میں استعمال کرنے پر پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ کے ترجمان کے مطابق فیصلہ انسانی استعمال کے لیے گندم کی بلاتعطل فراہمی کے لیے کیا گیا ہے۔ دفعہ 144 کا نفاذ گندم، آٹے اور روٹی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ سیکریٹری داخلہ کے حکمنامے کے مطابق گندم صرف آٹا بنانے کے لیے استعمال ہو گی، پنجاب میں فیڈ ملز کے پاس 1 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم کا ذخیرہ ہے۔

محکمہ داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق یکم دسمبر تک ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • خلیل الرحمٰن قمر کو نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی، ڈیڑھ کروڑ تاوان کا مطالبہ
  • ایران نے پاکستان سے 3 لاکھ 50 ہزار مویشی درآمد کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا
  • پنجاب ؛ مرغیوں کے دانے میں گندم استعمال کرنے پر پابندی میں 30 دن کی توسیع
  • پنجاب: گندم کو مرغی دانے میں استعمال کرنے پر پابندی میں توسیع
  • پنجاب بھر کی فیڈ ملز میں گندم استعمال کرنے پر پابندی میں توسیع
  • پنجاب میں فیڈ ملز پر گندم کے استعمال پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ
  • چینی کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار درآمد کنندگان ‘ حکومت‘ ہم نہیں: شوگر ایسوسی ایشن
  • محکمہ خزانہ کی جانب سے کریڈٹ لاس گارنٹی 10 فیصد تک کم کرنے کی تجویز پیش
  • غیرقانونی ادویات کی پبلیسٹی،حکیم شہزادکےوارنٹ گرفتاری جاری 
  • وزارت صحت کا سیفٹی میڈیسن تقریب کا انعقاد، ادویات کا نظام بہتر کرنے کا عزم