بیجنگ: چین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں اپنی فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے اور فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے دو ریاستی حل کو اپنائے۔ چین نے ساتھ ہی عرب ممالک کے درمیان اتحاد کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا ہے۔

یہ بیان اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس کے دوران چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے دیا۔ انہوں نے کہا کہ چین اسرائیل کے ان اقدامات پر گہری تشویش رکھتا ہے، جو خطے میں صورتحال کو مزید خراب کر سکتے ہیں۔

چینی مندوب نے کہا: “دو ریاستی حل کا مکمل نفاذ اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہی مسئلہ فلسطین کا واحد پائیدار حل ہے‘‘۔ انہوں نے ایک مؤثر اور پائیدار جنگ بندی معاہدے کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا۔

ادھر چین کے خصوصی ایلچی برائے مشرقِ وسطیٰ ژائی جون نے بیجنگ میں عرب ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی اور کہا کہ چین چاہتا ہے کہ عرب ممالک فلسطینی کاز میں مزید فعال کردار ادا کریں اور آپس میں اتحاد قائم رکھیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اطلاعات کے مطابق اسرائیلی قیادت غزہ پر مکمل قبضے کے منصوبے پر غور کر رہی ہے، جس سے صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

برطانیہ و دیگر ممالک کا فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، طاہر اشرفی

صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں سربراہ پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ اُمید کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ مزید ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے، یہ فلسطینیوں کے خون اور جدوجہد کا ثمر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ اُمید کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ مزید ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے، یہ فلسطینیوں کے خون اور جدوجہد کا ثمر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اِس کیلئے جدوجہد کی، ان شاء اللہ 22 ستمبر کو وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خارجہ فلسطین کے حوالے سے پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کی ترجمانی کریں گے۔

سربراہ پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا، برطانیہ، کینیڈا اور دیگر ممالک کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حوالے سے جدوجہد پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ امیر فیصل بن فرحان، پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ حافظ طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ اُمید رکھتے ہیں کہ ان شاء اللہ اب فلسطینیوں کو ان کا حق ملے گا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی اب فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں تا کہ یہ بربریت اور وحشت کا سلسلہ بند ہو۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ و دیگر ممالک کا فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، طاہر اشرفی
  • یونان، اسپین اور جاپان میں فلسطین حمایت مظاہرے، اسرائیل میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ
  • مزید 51 فلسطینی شہید۔پرتگال کا فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان
  • اسرائیل حماس جنگ: امریکی عوام کا اسرائیل سے فاصلہ، فلسطینی ریاست کی حمایت بڑھنے لگی
  • پرتگال کا بھی فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کرنے کا اعلان، صہیونی ریاست کو دھچکا
  • پرتگال سمیت 10 ممالک فلسطین کو تسلیم کرنے کو تیار
  • غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی ہونی چاہیے، آزاد فلسطینی ریاست کیلئےکوششیں جاری رہیں گی: پاکستان
  • اسرائیلی جارحیت؛ پاکستان کا اقوام متحدہ میں فوری غزہ جنگ بندی کا مطالبہ
  • جنگبندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا اسرائیل کو مزید جنگی جرائم پر اُکسائے گا، فلسطینی اتھارٹی
  • اقوام متحدہ، پاکستان نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا