مستونگ  (ڈیلی پاکستان آن لائن) مستونگ میں مسلح افراد نے بازار پر حملہ کردیا، فائرنگ اور دھماکوں میں لڑکا جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے،سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔۔
ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد نے مرکزی بازار پرحملہ کردیا، ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق فائرنگ اوردھماکوں میں ایک لڑکا جاں بحق اور7 افراد زخمی ہوگئے۔
ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے مستونگ کے 3 بینکوں پر بھی حملہ کیا جبکہ متعدد سرکاری گاڑیوں اور املاک کو نذر آتش کردیا، واقعے کے بعد بازار بند ہوگیا۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رنز کے مطابق واقعے کے فوری بعد ایف سی، سی ٹی ڈی اور لیویز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا جس پر دہشتگرد پسپا ہوگئے، تاہم سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا جس کے نتیجے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے اور 3 زخمی ہوگئے، علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز کا فوری رسپانس جانی نقصان کو مزید بڑھنے سے روکنے میں مؤثر رہاہے، حملے کے مقام پر فورسز نے منظم انداز میں کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے، شہریوں کے تحفظ اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی جاری ہے جبکہ سیکیورٹی اداروں نے حملہ آوروں کے سہولت کاروں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی: اپوزیشن کے 26 ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: زخمی ہوگئے کے مطابق

پڑھیں:

ڈیرہ اسمٰعیل خان: سیکورٹی فورسز کی کارروائی‘ 10 دہشت گرد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251118-01-12

ڈی آئی خان (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی ایک اہم آپریشن کے دوران 10 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی مصدقہ اطلاع ملنے پر کی گئی، جس میں فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے انتہائی منظم اندازمیں آپریشن شروع کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام 10 دہشت گرد افغانستان سے آئے تھے اور حالیہ عرصے میں متعدد تخریبی سرگرمیوں، بھتہ خوری اور سیکورٹی اہلکاروں پرحملوں میں ملوث تھے۔ فورسز کو آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے شدید فائرنگ کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم بھرپورجوابی کارروائی کے نتیجے میں تمام دہشت گرد مارے گئے۔ علاقے میں اب بھی کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے، سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مستقبل میں بھی اسی عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ یہ آپریشن حالیہ مہینوں میں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف ہونے والی بڑی کارروائیوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا : فورسز کی کارروائیوں میں مزید 24 دہشت گرد ہلاک
  • باجوڑ میں کارروائی: افغان خودکش حملہ آور اور اس کا سہولت کار گرفتار
  • خیبرپختونخوا کی زمین دہشت گردوں پر تنگ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید 23 خواج ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائیاں ، بھارتی حمایت یافتہ فتنۂ الخوارج کے 15 دہشتگرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 15 دہشتگرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 15 دہشتگرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشتگرد ہلاک  
  • ڈیرہ اسمٰعیل خان: سیکورٹی فورسز کی کارروائی‘ 10 دہشت گرد ہلاک
  • ڈی آئی خان، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتن الخوارج کے سرغنہ سمیت 10 دہشتگرد ہلاک
  • ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز کارروائی، فتنۃ الخوارج سرغنہ سمیت 10 دہشتگرد ہلاک