سٹی 42: آرمی چیف  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے  صوبہ خیبر پختونخوا میں  سیلاب  سے متاثرہ عوام کی بحالی سے متعلق خصوصی ہدایات دیں 

آرمی چیف نے  کہا کے خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثر عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی,اس سلسلے میں اضافی  فوجی دستے بھی بھیجے جا رہے ہیں،پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ خیبر  پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لئے وقف کر دی۔

  مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان 

پاک فوج نے اپنا ایک دن کا راشن جو تقریباً 600 ٹن سے زیادہ بنتا ہے، خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی امداد کے لئے مختص کر دیا، آرمی چیف نے کور آف انجینئرز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں کے پلوں کی مرمت کا کام جلد مکمل کرے، جہاں ضروری ہے عارضی پل قائم کیے جائیں،آرمی کے نائن یونٹ کے ریسکیو سنیفنگ ڈاگ یونٹ کو بھی سرچ اینڈ ریسکیو کے لئے بھیجا جا رہا ہے، آرمی کی خصوصی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی آرمی چیف کی ہدایت پر تعینات کر دی گئی ہے، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اور آرمی آیویشن کو پہلے سے ہی خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لئے تعینات کر دیا گیا ہے،پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔

قوم اس آزمائش کی گھڑی میں  مصیبت زدہ شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے، صدر زرداری

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سے متاثرہ عوام کی خیبر پختونخوا عوام کی بحالی پختونخوا کے آرمی چیف سیلاب سے پاک فوج کے لئے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔

صوبائی وزیرِ ہائر ایجوکیشن مینا خان کا قلم دان تبدیل کرکے کمیونیکیشن اینڈ ورکس کا محکمہ تفویض کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ، 10 وزراء، مشیروں کے محکمے تبدیل

پشاور خیبر پختونخوا میں 2 وزراء کے استعفوں کے بعد 10...

معاونِ خصوصی محمد سہیل آفریدی کو وزیر بناکر ہائر ایجوکیشن کا محکمہ ان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا میں 2 وزراء کے استعفوں کے بعد 10 کابینہ ارکان کے محکمے تبدیل کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.3 شدت کا زلزلہ
  • فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی ملی، مریم نواز
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی: مریم نواز
  • فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی، مریم نواز
  • سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ سید عاصم منیر کی وجہ سے ممکن ہوا، طلال چودھری
  • خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کا حل مذاکرات سے مشروط
  • مریم نواز کی شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے حق میں  خیر مقدمی مہم، ٹرینڈ سوشل میڈیا پر مقبول
  • سیلاب متاثر ہ علاقوں میں سروے جلد مکمل کر کے بحالی کا عمل شروع ہونا چاہیے: مسرت جمشید چیمہ
  • خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں
  • امن منصوبے کے نام پر 2 ریاستی فارمولے کو مسترد کرتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا