وزیراعلیٰ سندھ کی گاڑیوں کی رجسٹریشن سے تاریخی ورثے کی بحالی تک اہم اصلاحات کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ کابینہ نے قومی شناختی کارڈ کی بنیاد پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کا نظام متعارف کرانے، ذاتی نمبر پلیٹس کی ملکیت مالکان کو رکھنے اور گاڑی فروخت کے بعد بھی نمبر پلیٹ مالکان کے پاس رکھنے کی منظوری دی۔ تجارتی گاڑیوں کی فٹنس جانچ کے لیے واہ انڈسٹریز کو مراکز قائم کرنے کے اختیارات دیے گئے۔
محفوظ تاریخی عمارتوں کا دوبارہ سروے کرانے اور اس کے لیے کمیٹیاں قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ خصوصی تعلیم کے اساتذہ اور عملے کی گریڈ 14 میں ترقی کی بھی منظوری دی گئی۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک سالہ حکومتی کارکردگی رپورٹ پیش کردی
میڈیکل کالجوں کے داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کی ذمہ داری سکھر میں آئی بی اے کو منتقل کی گئی۔ کورونا وبا کے دوران بھرتی کیے گئے عملے کی خدمات میں آخری بار توسیع اور مرحلہ وار فارغ کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
مزید برآں، کاربن مارکیٹ کے لیے محکمہ ماحولیات کو مرکزی اتھارٹی مقرر کیا گیا اور فارماکوویجیلنس مرکز کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں صوبے کے مختلف سیکٹروں سے متعلق کئی اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایم ڈی کیٹ ذاتی نمبر پلیٹس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایم ڈی کیٹ ذاتی نمبر پلیٹس وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی منظوری کے لیے
پڑھیں:
صدر زرداری اور بلاول بھٹو کا چین کا دورہ تاریخی کامیابی ہے، ناصر حسین شاہ
ایک بیان میں وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے جبکہ مخالفین صرف بیانات کی سیاست کرتے ہیں، ان کے بقول عوامی خوشحالی پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے اور مخالفین کو عوامی ترقی ہضم نہیں ہوتی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر توانائی و ترقی و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا چین کا دورہ تاریخی کامیابی ہے، جس کے مثبت اثرات سندھ سمیت پورے ملک کی ترقی پر مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے بڑے منصوبے چین کے تعاون سے عملی شکل اختیار کریں گے، جن میں تھر کول، کراچی سرکلر ریلوے، ماس ٹرانزٹ اور اکنامک زونز شامل ہیں۔ ان منصوبوں سے نہ صرف صوبے کی معیشت میں انقلاب آئے گا بلکہ روزگار کے ہزاروں نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے جبکہ مخالفین صرف بیانات کی سیاست کرتے ہیں، ان کے بقول عوامی خوشحالی پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے اور مخالفین کو عوامی ترقی ہضم نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات کو نئی وسعت دینے کا سہرا صدر زرداری اور بلاول بھٹو کے سر ہے، جنہوں نے پاکستان کا وقار بلند کیا۔ ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ تھر کول اور اکنامک زونز سندھ کی معیشت کو بدل دیں گے اور کراچی سرکلر ریلوے سمیت دیگر بڑے منصوبے جلد حقیقت کا روپ دھاریں گے۔