لاہور:

بھارتی جارحیت پر ترکیہ کی حمایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اظہار تشکر کرتے ہوئے دوطرفہ تجارت بڑھانے پر زور دیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیراوغلو کی ملاقات ہوئی۔ مریم نواز شریف نے ترکیہ کے سفیر نذیر اوغلو کا پرخلوص و پر تپاک خیر مقدم کیا۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، علاقائی امن اور ثقافتی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کی  بھارتی جارحیت پر سفارتی، اخلاقی اور اسٹریٹجک سطح پر غیر متزلزل یکجہتی پر سپاس گزار ہے۔ صدر اردوان کا کہنا کہ ’’ہم اچھے اور برے وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں‘‘ دلوں میں نقش ہو چکا ہے۔ سب پاکستانی ترکیہ کے بہن بھائیوں کے لیے دلی محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی بھارتی جارحیت پر حالیہ غیر مشروط حمایت پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ پاکستان اور ترکیہ صرف اتحادی نہیں بلکہ ایمان، ثقافت اور تاریخ میں جُڑے ہوئے بھائی ہیں۔ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ اقدار کی درخشاں علامت ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ اناطولیہ ڈپلومیسی فورم کے وزٹ کے دوران حکومت ترکیہ اور خاتون اول کی مہمان نوازی پر بے حد مشکور ہوں۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تجارت میں تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، تجارت کو مزید تقویت دینے کے لیے ترکیہ کے ساتھ اشتراک کار بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 7ویں ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے دوران 24 معاہدوں پر دستخط خوش آئند ہیں۔ پنجاب ترکیہ کے ساتھ دوستی کو معاشی تحریک میں بدلنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، پنجاب کے پاس برآمدات کی بے مثال صلاحیت، سرمایہ کار دوست انفرا اسٹرکچر اور دیگر بہترین مواقع موجود ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور پاکستان کی مذہبی و ثقافتی ہم آہنگی نمایاں ہے، پاک ترکیہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔ پاک ترکیہ باہمی رشتہ وقت کی آزمائشوں میں کندن ہو کر مزید مضبوطی اور کامیابیوں کی نوید دے رہا ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان بھارتی جارحیت پر پاکستان اور مریم نواز نے کہا کہ ترکیہ کی ترکیہ کے

پڑھیں:

پنجاب میں ایک بھی نیا ٹکیس نہ لگانے پر خوشی ہے: مریم نواز

---فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے بجٹ میں ایک بھی نیا ٹکیس نہ لگانے پر خوشی ہے۔

جیو نیوز سے گفت گو میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ دوسرا سال ہے کہ پنجاب میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے بجٹ 26-2025ء کی منظوری دے دی

مریم نواز نے صوبائی کابینہ کے 27 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائی پائی عوام کی امانت ہے

اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے بجٹ کی منظوری دیتے ہوئے صوبائی کابینہ کے 27 ویں اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پائی پائی عوام کی امانت ہے، اللّٰہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہیں، زیرو ٹیکس اور سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ الحمداللّٰہ، سب سے بڑا ترقیاتی فنڈ ہونے کے باوجود، کوئی مالیاتی اسکینڈل سامنے نہیں آیا، پچھلا ترقیاتی بجٹ بھی ایک ریکارڈ تھا، اپنے سارے ریکارڈ خود توڑیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ عید پر صوبے بھر میں صفائی کا ریکارڈ قائم کیا، ٹیکس بڑھانا آسان ہے، لیکن ٹیکس نیٹ پر توجہ دیں گے، ہیلتھ اور ایجوکیشن میں آج تک ایسے بجٹ کی کوئی مثال نہیں ملتی، دو چار بڑے پروجیکٹ بنا دیں تو لگتا ہے بڑا کام ہوا، یہاں 94 نئے پروگرام لے کر آئے، اب فری میڈیسن ہر جگہ ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • نواز، شہباز کے دور میں اسپتال خود آپ کی دہلیز پر آئے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • پاک برطانیہ دوطرفہ تجارت کے فروغ کی ضرورت ہے، رضوان جعفر
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت خراب، میو اسپتال میں چیک اپ
  • پنجاب اسمبلی: عوام دوست بجٹ پر مریم نواز کو خراج تحسین کی قرارداد جمع
  • ایرانی پارلیمنٹ پاکستان تشکر تشکرکے نعروں سے گونج اُٹھی
  • ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان سے اظہار تشکر کے نعرے
  • ایرانی پارلیمنٹ 'پاکستان تشکر تشکر' کے نعروں سے گونج اُٹھی
  • ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان سے اظہارِ تشکر کے نعرے،ویڈیووائرل
  • ایرانی پارلیمنٹ میں پاکستان کے لیے اظہارِ تشکر کے نعرے
  • پنجاب میں ایک بھی نیا ٹکیس نہ لگانے پر خوشی ہے: مریم نواز