ہم اچھے اور برے وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں‘‘ دلوں میں نقش ہو چکا ہے:مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
لاہور:بھارتی جارحیت پر ترکیہ کی حمایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اظہار تشکر کرتے ہوئے دوطرفہ تجارت بڑھانے پر زور دیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیراوغلو کی ملاقات ہوئی۔ مریم نواز شریف نے ترکیہ کے سفیر نذیر اوغلو کا پرخلوص و پر تپاک خیر مقدم کیا۔پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، علاقائی امن اور ثقافتی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کی بھارتی جارحیت پر سفارتی، اخلاقی اور اسٹریٹجک سطح پر غیر متزلزل یکجہتی پر سپاس گزار ہے۔ صدر اردوان کا کہنا کہ ’’ہم اچھے اور برے وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں‘‘ دلوں میں نقش ہو چکا ہے۔ سب پاکستانی ترکیہ کے بہن بھائیوں کے لیے دلی محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ کو ٹیلیفون، تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ کو ٹیلیفون کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور پاک ترک دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون بڑھانے اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ترکیہ نے کھل کر پاکستان کی حمایت کی، جس کے بھارت میں ترکیہ کے خلاف بھی مہم چل رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسحاق ڈار ترک وزیر خارجہ ٹیلیفون دوطرفہ تعلقات وی نیوز