وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے جن طالبان کے لیے امریکا اور مغربی ممالک کے الزامات برداشت کیے، دہشتگرد ملک کے طور مشہور ہوئے، آج وہی کابل وہی طالبان اسرائیل سمیت ہندوستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ یہ میں نہیں کہہ رہا ، یہ پراوین ساہنی کہہ رہے ہیں جو بھارتی میڈیا کی مستند آواز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینئر بھارتی صحافی اور دفاعی تجزیہ کار نے کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف آپریشن سندور پر دنیا بھر میں صرف اسرائیل اور افغانستان نے بھارت کی حمایت کی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ فوجی جارحیت میں پاکستان سے منہ کی کھانے کے بعد طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر دفاع نے خفیہ طور پربھارت کا دورہ بھی کیا ہے۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بھارت نے الزامات کے ثبوت نہیں دیئے، برطانوی وزیر خارجہ، اسحاق ڈار سے ملاقات

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبرنگار خصوصی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان بھارت کشیدگی اور پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال بالخصوص پاکستان بھارت جنگ بندی پر تفصیلی بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان برطانیہ دو طرفہ تعلقات پر بھی وسیع بات چیت کی۔ تجارت، معاشی تعاون اور ترقیاتی شراکت داری میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق پاکستان پر لگائے گئے الزامات کے کوئی ثبوت نہیں دکھائے۔ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ پہلگام میں دہشتگرد حملہ خوفناک تھا۔ برطانیہ ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔ پاکستان بھی دہشتگردی کا شکار رہا ہے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ انتہا پسندی کو فروغ نہ ملے۔ 

متعلقہ مضامین

  • بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان پر حملہ آور، احسان اللہ احسان کے پاکستان پر الزامات نے سوالات کھڑے کردیے
  • آج بھارت کیساتھ صرف اسرائیل اور افغان طالبان کھڑے ہیں؛ خواجہ آصف
  • بھارت کیساتھ صرف اسرائیل اور افغان طالبان کھڑے ہیں ،وزیر دفاع  
  • آج بھارت کیساتھ صرف اسرائیل اور افغان طالبان کھڑے ہیں: وزیرِ دفاع خواجہ آصف
  • پاکستان نے جن طالبان کیلئے الزامات برداشت کئے، آج وہی بھارت کیساتھ کھڑے ہیں: خواجہ آصف
  • پاکستان نے جن طالبان کیلئے الزامات برداشت کیے، آج وہی بھارت و اسرائیل کیساتھ کھڑے ہیں،خواجہ آصف
  • افغان طالبان آج بھارت و اسرائیل کیساتھ کھڑے ہیں، خواجہ آصف
  • بھارت نے الزامات کے ثبوت نہیں دیئے، برطانوی وزیر خارجہ، اسحاق ڈار سے ملاقات
  • جنگ کے دوران افغان طالبان سربراہ کے قریبی ساتھی کا بھارت کے خفیہ دورے کا انکشاف