شہباز شریف کا بھارتی پروپیگنڈے کے توڑ کیلئے دنیا بھر میں سفارتی وفد بھیجنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
وفد میں ڈاکٹر مصدق ملک، خرم دستگیر، شیری رحمٰن، حنا ربانی کھر، فیصل سبزواری، تہمینہ جنجوعہ اور جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔ وفد لندن، واشنگٹن، پیرس اور برسلز جائے گا۔ وفد خطے میں بھارت کے پروپیگنڈے اور خطے کے امن کو تباہ کرنے کی کوششوں کو بے نقاب کرے گا۔ وفد پاکستان کی خطے میں امن قائم رکھنے کیلئے کوششوں کو اجاگر کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کیلئے دنیا بھر میں سفارتی وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے اس سلسلے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق وزیرِاعظم نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کیلئے وفد کی قیادت بلاول بھٹو کو سونپ دی ہے۔ وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق وفد میں ڈاکٹر مصدق ملک، خرم دستگیر، شیری رحمٰن، حنا ربانی کھر، فیصل سبزواری، تہمینہ جنجوعہ اور جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔ وفد لندن، واشنگٹن، پیرس اور برسلز جائے گا۔ وفد خطے میں بھارت کے پروپیگنڈے اور خطے کے امن کو تباہ کرنے کی کوششوں کو بے نقاب کرے گا۔ وفد پاکستان کی خطے میں امن قائم رکھنے کیلئے کوششوں کو اجاگر کرے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کو بے نقاب کوششوں کو کرنے کی کرے گا
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات کی اور پٹرولیم ڈویژن سے متعلق امور پر بات چیت کی۔(جاری ہے)
جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔\932