ہفتہ وار مہنگائی میں کمی، چینی، چاول سمیت 14 اشیاء مہنگی، 12 سستی ہو گئیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ملک بھر میں مہنگائی کی رفتار میں بتدریج کمی کا رجحان برقرار ہے، ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.18 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جب کہ سالانہ بنیاد پر یہ شرح منفی 1.
52 فیصد رہی۔
ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی 51 اشیاء کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 12 کی قیمتوں میں کمی اور 25 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی خاص تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔
رپورٹ کے مطابق جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں بجلی کی قیمت میں 6.88 فیصد، چینی میں 0.88 فیصد، ٹماٹر 0.99 فیصد، گڑ ایک فیصد، ایل پی جی سلنڈر 1.24 فیصد، باسمتی ٹوٹا چاول 0.69 فیصد، خشک پاؤڈر دودھ 0.03 فیصد، کھلا دودھ 0.38 فیصد، دہی 0.36 فیصد، جلانے کی لکڑی 0.11 فیصد اور لہسن 5.15 فیصد مہنگا ہوا۔
دوسری جانب سستی ہونے والی اشیاء میں انڈے 12.27 فیصد، مرغی کا گوشت 10.75 فیصد، آلو 1.27 فیصد، پیاز 1.46 فیصد، آٹا 1.01 فیصد، کیلے 2.75 فیصد، دال ماش 0.49 فیصد اور دال مونگ 0.39 فیصد شامل ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نرمی اور مقامی سطح پر رسد میں بہتری کے باعث مہنگائی کی رفتار میں وقتی کمی دیکھی جا رہی ہے، تاہم آئندہ مہینوں میں پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخوں میں ممکنہ رد و بدل کے باعث مہنگائی کا دباؤ دوبارہ بڑھ سکتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چین نے امریکا سے منسلک جہازوں پر عائد بندرگاہ فیس 1سال کیلئے معطل کردی
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے امریکا سے منسلک جہازوں پر عائد بندرگاہ فیس ایک سال کے لیے معطل کر دی۔چینی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی امریکی منسلک ذیلی کمپنیوں پر عائد پابندیاں بھی ایک سال کے لیے معطل کر دی گئی ہیں۔
چینی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے مطابق یہ پابندیاں 14 اکتوبر سے نافذ کی گئی تھیں۔