پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے خفیہ اطلاع پر گلبہار میں قائم گودام پر چھاپہ مار کاروائی میں اسمگل شدہ اشیاء برآمد کرلیں۔
کارروائی میں گودام سے ڈیڑھ ٹن ایرانی خشک دودھ، 1 ہزار کلو چھالیہ، 800 کلو کپڑا، ٹائلز کے 200 باکس برآمد ہوئے۔
کسٹمز کے ترجمان عرفان علی کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ اشیاء کی مالیت 75 لاکھ روپے ہے۔
ترجمان کے مطابق مقدمہ درج کرکے اشیاء کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ ضبط شدہ اشیاء کو اے ایس او کسٹمز کے گودام میں منتقل کردیا گیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور اور چاغی میں اے این ایف کی بڑی کارروائیاں، کروڑوں کی منشیات برآمد
راولپنڈی:اے این ایف نے پشاور اور چاغی میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کیا اور 3 مختلف کارروائیوں کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر کے 2 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 209.83 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ پشاور پر یونیورسٹی کے قریب ایک کارروائی کے دوران ایک ملزم کے قبضے سے 230 گرام وزنی 350 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں۔ گرفتار شخص نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرتا تھا۔
دیگر کارروائیوں میں حضرو ٹول پلازہ اٹک کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 9.6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جب کہ نوکنڈی ضلع چاغی میں بڑی کارروائی کے دوران 200 کلوگرام افیون ضبط کی گئی۔
اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیوں کے بعد ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔