ایک ہفتے کے دوران بجلی، چینی، ایل پی جی، دودھ، سبزیوں سمیت 12 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2025ء) ایک ہفتے کے دوران بجلی، چینی، ایل پی جی، دودھ، سبزیوں سمیت 12 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں، متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو جانے کے باوجود حکومتی ادارے کا مہنگائی کم ہو جانے کا دعوٰی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں کمی کا رجحان بدستور جاری ہے ،گزشتہ ہفتے سالانہ بنیاد پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح منفی 1.
(جاری ہے)
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح منفی 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، ایک ہفتے میں 12 اشیا سستی اور 14مہنگی ہوئیں جبکہ 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران بجلی 6.88فیصد، گڑ ایک فیصد، چینی0.88فیصد، ایل پی جی 1.24فیصد، ٹماٹر 0.99فیصد، باسمتی ٹوٹا چاول 0.69فیصد، خشک پاوڈر دودھ0.03فیصد، تازہ کھلا دودھ0.38فیصد، دہی 0.36 فیصد، جلانے والی لکڑی 0.11 فیصد اور لہسن5.15فیصد مہنگا ہوا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے آلو1.27 فیصد، انڈے 12.27فیصد، پیاز 1.46فیصد، چکن کی قیمتوں میں10.75فیصد، دال ماش 0.49فیصد، دال مونگ 0.39، کیلی2.75فیصد اور آٹا 1.01فیصد سستا ہوا ہے۔اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.06فیصد کمی کیساتھ منفی 2.06فیصد اور 17ہزار 733روپے سے 22ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لییمہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.03فیصدکمی کے ساتھ منفی 3.31 فیصد رہی ہے۔اسی طرح 22ہزار 889روپے سے 29ہزار 517روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.15 فیصد کمی کے ساتھ منفی1.80فیصد، 29ہزار 518روپے سے 44ہزار 175روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.27 فیصد کمی کے ساتھ منفی 0.97فیصد رہی۔ادارہ شماریات کے مطابق 44ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.25 فیصد کمی کیساتھ منفی 0.20فیصدرہی ہے۔ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی
کراچی:پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں تین روز سے مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی سے 3 لاکھ 62 ہزار 400 روپے جبکہ دس گرام نرخ 257 روپے گر کر 3 لاکھ 10 ہزار 699 روپے ہوگئے۔
اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 397 ڈالر کا ہوگیا۔
صراف ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 9 روپے کمی سے 4064 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 0.09 ڈالر کم ہوکر 38.31 ڈالر پر آگئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ تین روز کے دوان سونے کی فی تولہ قیمت میں 4900 اور فی تولہ میں 49 ڈالر اضافہ ہوا تھا۔
Post Views: 7