data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی رفتار میں کمی کا رجحان برقرار ہے، اور گزشتہ ہفتے مہنگائی کی سالانہ شرح میں 1.52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں بھی 0.18 فیصد کمی واقع ہوئی۔

ادارے کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کے دباؤ میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 14 کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 25 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

مہنگی ہونے والی اشیاء میں بجلی 6.

88 فیصد، گڑ 1 فیصد، چینی 0.88 فیصد، ایل پی جی 1.24 فیصد، ٹماٹر 0.99 فیصد، باسمتی ٹوٹا چاول 0.69 فیصد، خشک دودھ 0.03 فیصد، کھلا دودھ 0.38 فیصد، دہی 0.36 فیصد، جلانے کی لکڑی 0.11 فیصد اور لہسن 5.15 فیصد شامل ہیں۔

دوسری جانب، جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں آلو 1.27 فیصد، انڈے 12.27 فیصد، پیاز 1.46 فیصد، مرغی 10.75 فیصد، دال ماش 0.49 فیصد، دال مونگ 0.39 فیصد، کیلا 2.75 فیصد اور آٹا 1.01 فیصد شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مختلف آمدنی والے طبقات کے لیے سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح درج ذیل رہی:

ماہانہ آمدنی 17,732 روپے تک رکھنے والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد کمی کے ساتھ منفی 2.06 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

17,733 سے 22,888 روپے آمدنی والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں 0.03 فیصد کمی کے ساتھ منفی 3.31 فیصد رہی۔

22,889 سے 29,517 روپے آمدنی والے طبقے کے لیے یہ شرح 0.15 فیصد کمی کے ساتھ منفی 1.80 فیصد رہی۔

29,518 سے 44,175 روپے ماہانہ آمدنی والوں کے لیے مہنگائی کی شرح 0.27 فیصد کمی کے ساتھ منفی 0.97 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

جب کہ 44,176 روپے سے زائد ماہانہ آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں 0.25 فیصد کمی کے ساتھ منفی 0.20 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مجموعی طور پر مہنگائی میں کمی کا رجحان جاری ہے جو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مثبت اثر ڈال رہا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں کتنی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی؟
  • غیر ضروری وزارتیں ختم کرکے سالانہ 5 ہزار ارب روپے کی بچت ممکن ہے، سینیٹ کمیٹی
  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری