پشاور میں فریقین کے درمیان فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور میں فریقین کے درمیان فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ پشاور کے علاقے خٹکوپل میں پیش آیا، جہاں 2خاندانوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
مقامی حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں3خواتین بھی شامل ہیں، لڑائی جھگڑا فیملی مسائل کے باعث پیش آیا۔
ہم امن پسند لوگ، بھارت نے حملہ کیا تو ہمارا ردعمل تیز اور وحشیانہ ہوگا: ترجمان پاک فوج
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
خیبرپختونخوا اور پشاور بار کا عدالتوں میں موبائل سروس کی بحالی تک ہڑتال کا اعلان
کورٹ میں موبائل سنگلز کی بندش پر خیبرپختونخوا اور پشاور بار ایسوسی ایشن نے 18 ستمبر سے غیر معینہ مدت کیلیے ہڑتال کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں موبائل سگنلز کی بندش کے خلاف پشاور بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر خیبرپختونخوا بار کونسل کا 18 ستمبر سے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا۔
پشاور بار ایسوسی ایشن کے مطابق 18 ستمبر سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال ہوگا، کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں موبائل سگنلز کی بندش کے خلاف وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عدالتوں میں موبائل سگنلز بندش کی وجہ سے وکلاء اور سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے، جب تک موبائل سگنلز کا مسلہ حل نہیں ہوتا ہڑتال جاری رہے گا۔