پشاور: آندھی کے باعث درخت گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں آندھی کے باعث سبزی منڈی میں درخت گر گیا۔
مقامی پولیس کے مطابق اس واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
حادثات میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ادارے صورتِ حال کے پیشِ نظر مزید اقدامات کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔