نوشہرہ: تیز آندھی، چھتیں اور دیواریں گرنے سے 4 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
—علامتی تصویر
خیبر پختون خوا کے ضلع نوشہرہ میں اتوار کو تیز آندھی کے بعد مختلف علاقوں میں چھتیں اور دیواریں گر گئیں۔
ضلع سے ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ اس صورتِ حال کے باعث 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ادارے اس حوالے سے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک کے شمالی علاقوں بالخصوص کے پی کے اور شمالی پنجاب سمیت مختلف علاقوں سے تیز آندھی اور طوفانی بارشوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اٹک:وین اور کار میں تصادم ، خاتون اور بچہ جاں بحق،14افراد زخمی
اٹک میں کوہاٹ روڈ پر وین اور کار میں تصادم ہوگیا، جس کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں خاتون اور بچہ جاں بحق ہوگیا، 14 مسافر جھلس کر زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق اٹک کے علاقے مٹھیال کے قریب کوہاٹ روڈ پر وین اور کار میں تصادم ہوگیا، جس کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو حکام نے کہا کہ واقعہ میں خاتون اور بچہ جاں بحق ہوگیا، 14 مسافر جھلس کر زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو حکام نے کہا کہ زخمیوں میں 7 کی حالت تشویشناک ہے،اموات میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔