اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں آندھی اور طوفانی ہوائیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں آندھی اور طوفان چل رہا ہے، جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام اباد آندھی طوفان طوفانی ہوائیں وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد ا ندھی طوفان طوفانی ہوائیں وی نیوز
پڑھیں:
بھارت سے آلودہ ہوائیں لاہور میں داخل نہیں ہو رہیں: مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب—فائل فوٹوپنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارت سے آلودہ ہوائیں لاہور میں داخل نہیں ہو رہیں۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کم ہو کر 159 پر آ گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم پہلی بار اپنی مقامی آلودگی پر خود قابو پا رہے ہیں، مقامی آلودگی میں کمی کی اصل وجہ وزیرِ اعلیٰ کے ایکشن پلانز ہیں۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے فیصلوں کو نہ ماننا آئین شکنی ہے۔
سینئر وزیرِ پنجاب نے کہا کہ عوامی تعاون، سائنسی ڈیٹا، سخت فیلڈ ایکشنز اور مریم نواز کے اقدامات کی بدولت بہتری آئی ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ لاہور میں بھارت سے آنے والی آلودہ ہوائیں داخل نہیں ہو رہیں، 24 گھنٹے مانیٹرنگ، صنعتی انسپکشنز اور سرچ آپریشنز نے صورتِ حال بدل دی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی 800 سے زائد گاڑیاں روٹ سے ہٹا دی گئیں اورجرمانوں میں بھی اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں، فیکٹریوں اور کمرشل یونٹس پر چیکنگ جاری ہے، کئی یونٹس سیل کیے ہیں۔
سینئر وزیرِ پنجاب نے کہا کہ شہری ماسک لازمی پہنیں، صبح کے وقت کم سے کم باہر نکلیں، سانس کے مریضوں، بچوں اور بزرگوں کو اضافی احتیاط کرنی چاہیے۔