پشاور:

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں آندھی نے تباہی مچادی، جس کے دوران مختلف حادثات میں بچے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں قدیمی درخت کا بڑا حصہ گرنے  سے دو اور رانوگڑھی میں دیوار کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔

اس کے علاوہ شہر کے مختلف مقامات پر درخت ، دیواریں، سائن بورڈ گرنے سے 12 افراد ذخمی ہوگئے۔

تیز آندھی کی وجہ سے بجلی کا نظام برہم برہم ہوا اور 110 فیڈرز ٹرپ کر گئے جبکہ کئی مقامات پر بجلی کی تاریں کٹ کر گر گئیں اور کئی گھنٹے تک شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہی۔

پشاور میں دن بھر تپتی دھوپ کے بعد سہ پہر کے بعد کالی گھٹائیں چھاگئیں اور بونداباندی کے بعد تیز آندھی چلنے لگی، آندھی کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ شہر کے مختلف مقامات پر سائن بورڈز، درخت اور دیواریں گر گئیں۔

گھنٹہ گھر کے قریب سبزی منڈی میں قدیمی درخت کا بڑا حصہ گرگیا، جس سے سبزی کا کاروبار کرنے والے دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ درخت گرنے سے کئی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ریسکیو حکام کے مطابق درخت گرنے سے جاں بحق ہونے والے آپس میں چچا زاد بھائی تھے جو سبزی کا کاروبار کرتے تھے۔ آندھی سے مختلف واقعات میں 12 افراد زخمی ہوئے۔ 

ڈپٹی کمشنر پشاور سلیم اکرم کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں دیواریں، سائن بورڈ گرنے سے واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں 3 افراد جاں بحق اور 12 ذخمی ہوئے۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق افغان کالونی، اسد انور کالونی، رانو گھڑی میں چھت و دیوار گرنے سے ذزمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، رسول کوارٹر اور بیگم شہاب الدین گرلز اسکول تحصیل کے قریب درخت گرگیا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو کے مطابق رانو گھڑی میں خانہ بدوش 6 سالہ بچے پر دیوار گر گئی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، یونیورسٹی روڈ پر کئی سائن بورڈز گر گئے جس سے ٹریفک کا نظام بھی شدید متاثر ہوا۔

 پیسکو ترجمان کے  مطابق پیسکو ریجن میں 110 فیڈرز فالٹ کیوجہ سے بند ہوگئے، متعدد گرڈ اسٹیشن بھی ٹرپ ہوئے ہیں تاہم انہیں فوری بحال کر دیا گیا ہے، خراب موسم کے باعث پشاور،خیبر، سوات،مردان، صوابی، ایبٹ آباد اور مانسہرہ سرکل میں بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی۔ 

دوسری جانب وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور اور ملحقہ اضلاع میں تیز آندھی اور طوفان سے ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے پشاور میں دیوار گرنے سے ایک بچے کے جان بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔ اپنے بیان میں وزیر اعلی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور مختلف واقعات میں ہونے والے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلی نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے حکام  کو زخمیوں کو بروقت طبی امداد جبکہ متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف کی فراہمی کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کرے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: افراد جاں بحق کا اظہار کیا شہر کے مختلف وزیر اعلی کے مطابق

پڑھیں:

مانسہرہ ؛ ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

سٹی 42 : ضلع تورغر کے علاقے چیر میں ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق تورغر۔چیر کے مقام پر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور سے بے قابو  ہوکر کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی جدباء سے چیر جار رہی تھی، اسی دوران حادثے کا شکار ہوگئی ۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد ریت سے بھری ٹرالی پر سوار تھے، جن کی لعشوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔ 

بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

متعلقہ مضامین

  • پشاور: آندھی کے باعث درخت گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
  • نوشہرہ: تیز آندھی، چھتیں اور دیواریں گرنے سے 4 افراد زخمی
  • مری: گرج چمک کیساتھ بارش، بجلی معطل، درخت اور چھتیں گر گئیں
  •      مری میں شدید آندھی و طوفان، درخت اور بجلی کی تاریں گرنے سے نظام زندگی متاثر
  • ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھاربارش،موسم خوشگوار ہوگیا
  • اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں آندھی اور طوفانی ہوائیں
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں مکان کی چھت گرنے سے 12 سالہ بچی جاں بحق، 8 افراد زخمی
  •  امریکا کی 2 ریاستوں میں شدید طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی، 21 افراد ہلاک
  • مانسہرہ ؛ ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق