ملک معاشی بحران سے نکل آیا ہے، بجٹ میں عوام کو ریلیف دیں گے، رانا ثنا اللہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیں گے۔
کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی بحران سے باہر نکل آیا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم نے وزیراعلیٰ سندھ، ایم کیو رہنماؤں اور صنعت کاروں سے ملاقات کی اور ان سے ایک عوام دوست بجٹ لانے کے حوالے سے تجاویز لیں۔
یہ ھی پڑھیے: معاشی اشاریے بہتر، لیکن کیا عوام کو بھی کوئی فائدہ ہوگا؟
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رانا ثنا اللہ کا ایم کیو ایم کے ساتھ بیٹھنے اور اربن پراجیکٹس پر گفتگو کرنے پر شکریہ ادا کیا جنہیں بجٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم کے سینیئر ڈپٹی کنونیئر فاروق ستار نے کہا کہ ہماری ملاقات اور گفتگو میں آئندہ مالی سال عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر زور دیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رانا ثنا اللہ عوام کو ایم کیو
پڑھیں:
تحریک چلانے کی کوشش کی گئی تو سختی سے روکا جائے گا‘ رانا ثنا اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دوبارہ کوئی تحریک چلانے کی کوشش کی تو اسے سختی سے روکا جائے گا اور حکومت جو مناسب سمجھے گی، وہی اقدامات کرے گی۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں تقرریوں کے حوالے سے ٹھیک فیصلے ہو رہے ہیں اور ان فیصلوں کے مطابق ہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور دیگر ججز کی تقرری عمل میں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ججز مخصوص لابی کی مرضی سے منتخب نہیں ہوئے تو کیا وہ غلط ہو گئے؟ چیف جسٹس کا انتخاب سنیارٹی کی بنیاد پر کیا گیا۔