بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان پر حملہ آور، احسان اللہ احسان کے پاکستان پر الزامات نے سوالات کھڑے کردیے
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد بھارت شکست کے زخم چاٹ رہا ہے، اور اب وہ اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان پر حملہ آور ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اس حوالے سے واضح کر چکے ہیں کہ بھارت اب اپنی پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کرائے گا لیکن ہم ہر چال کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں، اور دہشتگردی کو شکست دیں گے۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے بھارتی اخبار ’سنڈے گارڈین‘ میں ایک مضمون لکھا ہے جس میں پاکستان پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں اپنی فوج و حکومت کی تذلیل کے بعد میجر گورو اور ارنب گوسوامی بوکھلاہٹ کا شکار
حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کو جہاں عسکری محاذ پر شکست ہوئی وہیں میڈیا کے محاذ پر بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی میڈیا نے جنگ کے دوران جس طرح پروپیگنڈا کیا اس پر عالمی میڈیا کی رائے بھی سامنے آرہی ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھی کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا نے جھوٹ بولا۔
بھارت کو جب ہر محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے تو وہ اب اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان کو دہشتگرد ملک ثابت کرنے کے لیے بیانیہ بنانا چاہ رہا ہے، اور احسان اللہ احسان کا ’سنڈے گارڈین‘ میں مضمون اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
احسان اللہ احسان نے اپنے مضمون میں لکھا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والا حملہ ایک پاکستانی دہشتگرد گروپ نے کیا۔
احسان اللہ احسان اپنے مضمون میں الزام لگاتے ہیں کہ پاکستان کی فوج اور ایجنسیاں عوامی حمایت کو بحال کرنے کے لیے ایسی کارروائیاں کررہی ہیں۔
احسان اللہ احسان نے الزام لگایا کہ پاکستان کی جانب سے دو اور حملوں کی منصوبہ بندی کی جا چکی ہے۔’ ایک منصوبے میں بھارت اور افغانستان کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کے لیے جعلی افغان شناخت کا استعمال کرتے ہوئے ایک بڑے ہندوستانی شہر میں حملہ کیا جائےگا۔‘
احسان اللہ احسان کے مضمون میں لکھتے ہیں کہ اس کے علاوہ ایک اور حملہ بھارت اور چین کی سرحد کے قریب کیا جائےگا، جس کا مقصد چین کو مشتعل کرنا ہے۔
ٹی ٹی ٹی کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کا بھارتی اخبار میں مضمون لکھنا اور پاکستان پر الزامات لگانے سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ وہ بھارت کی پراکسی ہیں، جن کے ہاتھ پاکستانی شہریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشتگرد حملے کے فوری بعد ہندوستان نے پاکستان پر الزام لگایا لیکن پاکستان نے اس کے باوجود عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ کوئی غیرجانبدار ممالک اس کی تحقیق کرلیں ہم تعاون کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ’بھارتی میڈیا جھوٹا ہے‘، نیویارک ٹائمز نے آئینہ دکھا دیا
بھارت کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد ایک بار پھر پاکستان کے خلاف الزامات شروع کردیے گئے ہیں، جس سے یہ لگ رہا ہے کہ بھارت ایک بار پھر کوئی ایسی کارروائی کرکے الزام پاکستان پر عائد کرنا چاہتا ہے، اور اس سارے عمل میں اسے پراکسیز کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔
پاکستان میں بھارت کی پراکسیز کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے میں بھارت کا ہاتھ شامل تھا، جس کے ثبوت بھی ریاستی اداروں کے پاس موجود ہیں۔
بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کرانے کا سب بڑا ثبوت کلبھوشن یادیو ہیں جو پاکستان میں اب تک زیر حراست ہیں، جن کے ہاتھوں پر متعدد معصوم شہریوں کا خون ہے۔
کالعدم ٹی ٹی ٹی پی کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کی جانب سے بھارتی اخبار میں لکھے گئے مضمون میں جو دعوے کیے گئے ہیں اس کا بھی ان کی طرح کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ انڈیا کی پراکسی کے طور پر کام کررہے ہیں۔
کالعدم ٹی ٹی پی کے سابق عہدیدار کی جانب سے انڈین اخبار میں لکھے گئے مضمون سے کئی اور سوال بھی پیدا ہوتے ہیں۔ ’پاکستان ملک کے اندر فتنہ الخوارج (ٹی ٹی ٹی) سے نبرد آزما ہے، جو مغربی سرحد سے پاکستان میں داخل ہو کر دہشتگردی کی کارروائیاں کرتے ہیں۔‘
یہ بھی پڑھیں بھارتی میڈیا کی انڈیا سمیت دنیا بھر میں ساکھ صفر ہوگئی، فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ جاری
دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق ٹی ٹی پی رہنما احسان اللہ احسان کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات سے واضح ہو رہا ہے کہ بھارت اپنی پراکسیز کے ساتھ مل کر کسی نئے فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کررہا ہے، جس کا الزام پاکستان پر عائد کرکے دوبارہ کشیدگی کو ہوا دینا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ دنیا کو بروقت ان کے گٹھ جوڑ سے آگاہ کیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews احسان اللہ احسان بھارت بھارتی اخبار میں مضمون پراکسیز ٹی ٹی پی سنڈے گارڈین فتنہ الخوارج وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احسان اللہ احسان بھارت بھارتی اخبار میں مضمون پراکسیز ٹی ٹی پی فتنہ الخوارج وی نیوز احسان اللہ احسان پراکسیز کے ذریعے پاکستان پر الزام اپنی پراکسیز کے بھارتی اخبار بھارتی میڈیا پاکستان میں کی جانب سے بھارت کی ٹی ٹی پی کے سابق رہا ہے کے لیے
پڑھیں:
’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنی زندگی سے متعلق ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ معروف گلوکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے آبائی علاقے عیسیٰ خیل میں اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے اور وہ آخرت کی تیاری کو زندگی کا اہم ترین حصہ سمجھتے ہیں۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے حال ہی میں صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، موسیقی اور ذاتی خیالات پر کھل کر گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے۔ میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، مکمل بن چکی ہے۔ اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا ورنہ بعد میں خود ہی دیکھ لیں گے۔ ہمارا اپنا خاندانی قبرستان بھی ہے، جہاں میں نے اپنے لیے ایک قبر مخصوص کر رکھی ہے۔ اس کے ساتھ چند جگہیں اور بھی ہیں جن میں سے ایک کے بارے میں میں نے مذاق میں کہا تھا کہ وہ میری اہلیہ کے لیے ہے لیکن ساتھ ہی کہا کہ مذاق کر رہا ہوں حقیقت میں صرف اپنی قبر محفوظ کروائی ہے۔ اللہ ہم سب پر رحم فرمائے۔
گلوکار نے قبر کے بارے میں بتایا کہ یہ خیال اس وقت آیا جب میں نے ایک فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروائی۔ پھر سوچا کہ میرے لیے بھی ایک جگہ ہونی چاہیے۔ میں اپنے کئی قریبی دوستوں، عزیزوں، خاندان کے افراد اور اپنی والدہ کو کھو چکا ہوں، اسی لیے موت کا خیال ہمیشہ ذہن میں رہتا ہے۔ میری صرف یہی دعا ہے کہ اللہ مجھے پُرسکون موت عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں: عطااللہ عیسیٰ خیلوی کس کے لکھے گانے گا کر مشہور ہوئے؟
عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آنے لگیں۔ ایک صارف نے لکھا قبر پہلے سے بنوانا درست نہیں البتہ کفن کی تیاری کی جا سکتی ہے۔
ایک اور نے تبصرہ کیا صرف قبر تیار کر لینا کافی نہیں، اصل تیاری آخرت کی ہونی چاہیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ان کا ایمان مضبوط ہے، ہم تو قبر کا ذکر کرنے سے بھی گھبراتے ہیں جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا قبر بنانے کے بجائے اگر اولڈ ایج ہوم بنا دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عطااللہ عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی قبر قبر گلوکار ویڈیو وائرل