2025-05-18@23:19:50 GMT
تلاش کی گنتی: 1795

«پراکسیز کے ذریعے»:

    غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ میں بم باری سے ایک دن میں 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد زمینی حملے شروع کردیے ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل فوج نے کہا کہ اس نے اتوار کو شمالی اور جنوبی غزہ کی طرف بدترین زمینی حملے شروع کردیے ہیں۔ اسرائیل کی فوج کی جانب سے وحشیانہ کارروائیوں کا اعلان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب قطر میں حماس کے ساتھ جنگ بندی کے لیے براہ راست مذاکرات کیے جا رہے ہیں تاہم اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے بینجمن نیتن یاہو کے دفتر نے بتایا کہ حماس کے ساتھ مذاکرات میں جنگ بندی اور قیدیوں کی...
    پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد بھارت شکست کے زخم چاٹ رہا ہے، اور اب وہ اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان پر حملہ آور ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اس حوالے سے واضح کر چکے ہیں کہ بھارت اب اپنی پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کرائے گا لیکن ہم ہر چال کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں، اور دہشتگردی کو شکست دیں گے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے بھارتی اخبار ’سنڈے گارڈین‘ میں ایک مضمون لکھا ہے جس میں پاکستان پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں اپنی فوج و حکومت کی تذلیل کے بعد میجر گورو اور ارنب گوسوامی...
    ۔ اس موقع پر نو منتخب صدر  کاظم زاکری کا کہنا تھا کہ بہت جلد ضلع شگر سے باصلاحیت اور بے باک لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا جو  مجلس وحدت کے ٹکٹ سے جی بی اسمبلی کا الیکشن لڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شیخ کاظم زاکری اگلے تین سالوں کے لئے مجلس وحدت المسلمین ضلع شگر کے دوبارہ صدر منتخب ہو گئے۔ وحدت ہاؤس شگر میں انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد ہوا جس میں علاقے بھر سے تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام عہدیداران نے شیخ کاظم ذاکری کو دوبارہ صدر منتخب کر لیا۔ اس موقع پر نو منتخب صدر  کاظم زاکری کا کہنا تھا کہ بہت جلد ضلع شگر سے باصلاحیت اور بے باک لیڈر کا انتخاب کیا جائے...
    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات مکمل ہونے کے بعد بجٹ تجاویز پر مذاکرات کل (بروز پیر) شروع ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات گزشتہ ہفتے مکمل ہوگئے تھے، پالیسی سطح کے مذاکرات پیر سے شروع ہوں گے جو 23 مئی تک جاری رہیں گے، آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد نئے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 2 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی مذاکرات میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے مختلف تجاویز آئی ایم ایف سے شیئر کی جائیں گی، آئی ایم ایف کسی بھی ریلیف کی...
      نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل چین کے دورے پر بیجنگ جائیں گے جہاں چینی وزیر خارجہ اور اسحاق ڈار کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔  افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی 20 مئی کو چین پہنچیں گے، پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کریں گے۔  مذاکرات میں تینوں ممالک باہمی تجارت کے فروغ، سکیورٹی تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔  ملاقات میں پاک بھارت تنازع کے بعد خطے کی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ Post Views: 8
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات گزشتہ ہفتے مکمل ہو گئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ذرائع ایف بی آر کا بتانا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے بجٹ پرپالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہو ں گے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات 23 مئی تک جاری رہیں گے، آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کیلئے پاکستان کی مجموعی آمدن 20کھرب روپے تک لے جانےکاکہا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی رواں سال موجودہ آمدن تقریباً 17.8 کھرب روپے ہے، آئی ایم ایف غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کے لئے سخت کنٹرول چاہتا ہے، اگلے مالی سال پاکستان کو تقریباً 19ارب ڈالر قرض واپس کرنے...
    وزیرِ مملکت صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین جینیاتی تحقیق میں اشتراک کے نئے امکانات روشن ہیں، پاکستان میں جینیاتی تحقیق کی قومی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے اہم پیش رفت ہو رہی ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیرِ مملکت صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے سربراہ سے چین کے معروف ادارے بی جی آئی گروپ سے تعاون کے حوالہ سے اجلاس کے دوران بی جی آئی گروپ کے ساتھ تعاون کے فروغ روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس حالیہ ملاقاتوں کےتسلسل میں منعقد ہوا،جن میں بی جی آئی گروپ نے پاکستان کے صحت کے شعبے کی معاونت میں گہری...
    پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز  (ڈی جی ایم اوز)کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا۔ایک ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ  وہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر کام کر رہے ہيں، بھارت سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمعرات کو ہوئی گفتگو میں جنگ بندی میں اتوار تک توسیع پر اتفاق ہوا تھا، ڈی جی ایم اوز کے مذاکرات کے کئی راؤنڈز ہوچکے ہیں، اگلا مرحلہ مذاکرات کا ہوگا اور ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا۔
    استنبول میں جاری روس یوکرین مذاکرات کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ پیر کو روس اور یوکرین کے صدور سے بات کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق استنبول مذاکرات کے پس منظر میں ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا ہے کہا کہ وہ پیر کو صبح 10 بجے مشرقی (1400 GMT) پر جنگ روکنے پر بات کرنے کے لیے پیوٹن سے بات کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:روس یوکرین امن کوشش: ٹرمپ روسی صدر پیوٹن سے جلد ملنے کے خواہاں امریکی صدر نے لکھا کہ خونی ہولی روکنا ہوگی، جو اوسطاً ایک ہفتے میں 5000 سے زیادہ روسی اور یوکرینہ فوجیوں کو نگل رہی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ...
    حماس کے قبضے میں موجود یرغمالیوں کی رہائی کے معاملے پر حماس اور اسرائیل کے مذاکرات دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کٹز نے کہا ہے کہ دوحہ میں موجود حماس کے وفد نے مذاکرات کا دوبارہ آغاز کردیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل بغیر کوئی شرائط مانے مذاکرات میں شامل ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: حماس نے اسرائیل کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کے لیے نئے مذاکرات کی تصدیق کردی دوسری طرف حماس کے ترجمان طاہر النونو نے بھی مذاکرات کی بحالی کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں جنگ کے خاتمے، قیدیوں کے تبادلے اور غزہ میں 2 مہینوں سے زائد عرصے سے امدادی اشیا کی ترسیل پر پابندی اٹھانے...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دوطرفہ اور علاقائی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے خطے کی حالیہ پیش رفت اور پاک۔ ترکیہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون بڑھانے اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ علاوہ ازیں  نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مناسب نہیں پانی سے متعلق حکومتی پلان میڈیا پر بیان کروں۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے خبردار کیا ہے کہ ہمالیہ کے گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں اور عالمی حدت میں ریکارڈ اضافے سے اس پگھلاؤ کی شدت بھی غیرمعمولی طور پر بڑھ رہی ہے جسے روکنے اور ماحولیاتی تباہی سے بچنے کے لیے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں منعقدہ ساگر ماتھا سمباد (ایورسٹ ڈائیلاگ) کے لیے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہمالیائی خطے کے صدیوں پرانے گلیشیئر تازہ پانی کے بہت اہم ذخیرے ہیں۔ ان کے تیزرفتار پگھلاؤ سے ناصرف مقامی آبادیوں بلکہ میدانی علاقوں کے لوگوں کو بھی خطرات لاحق ہیں جن کا انحصار ان پہاڑوں سے آنے...
    حماس کی اسرائیل کے ساتھ غزہ میں سیز فائر پر مذاکرات کے نئے دور کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حماس نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کے ساتھ غزہ میں سیز فائر پر مذاکرات کا نیا دور قطر میں جاری ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حماس کے عہدیدار طاہر النونو نے بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ غزہ میں سیز فائر پر مذاکرات کا ایک نیا دور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریق بغیر کسی پیشگی شرائط کے تمام معاملات پر بات چیت کر رہے ہیں۔ادھر، اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے اسرائیل سے غزہ میں فوجی...
    حماس نے اسرائیل کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کی نئے مذاکرات کی تصدیق کردی ہے۔ حماس کے عہدیدار طاہر النونو کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات کا ایک نیا دور قطر کے دارالحکومت دوحا میں جاری ہے۔ طاہر النونو نے کہا کہ دونوں فریق بغیر کسی پیشگی شرائط کے تمام مسائل پر بات چیت کر رہے ہیں، حماس مذاکرات کو کامیاب بنانے میں ثالثوں کی مدد کرنے کے لیے تمام ضروری کوششیں کرنے کی خواہش مند ہے، تاہم مذاکرات کی میز پر کوئی خاص پیشکش نہیں تھی۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی میں توسیع کے لیے اسرائیل اپنا وفد قطر بھیجنے کے لیے تیار یاد رہے کہ یہ مذاکرات اسرائیل کی جانب...
    گجرانوالہ: صدرمملکت آصف علی زرداری نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ یاد رکھے گی کہ پاکستان کی مسلح افواج نے کیسے چند گھنٹوں میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدرمملکت آصف علی زرداری نے گجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی تھے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا اور اس موقع پر کور کمانڈرز منگلہ اور گجرانوالہ بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے معرکہ حق کی کامیابی میں پاک فوج کے...
    حکومت نے ملک میں سیاسی سیز فائر کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بڑی آفر کردی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہم آج بھی پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، سنجیدہ ٹیم تشکیل دے کر آج ہی بات چیت کے لیے آ جائیں۔ یہ بھی پڑھیں اڈیالہ جیل میں عمران خان سے کس نے اور کیوں خفیہ ملاقات کی؟ انہوں نے کہاکہ سیز فائر تب ہوتا ہے کہ جب دونوں اطراف سے فائر ہورہا ہے، ہم تو خاموش ہیں فائرنگ صرف پی ٹی آئی کی طرف سے ہورہی ہے۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے سانحہ 9 مئی کیا، اس کے علاوہ آئی ایم...
    ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںIslam Times Vlog 17.05.2025 اسلام ٹائمز وی لاگ Middle East on Edge: ح-ماس-Israel Talks, Trump’s Iran Claims, and Indo-Pak Tensions   قطر میں ح ماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات ایران کے ڈرون دنیا کے سب سے سستے اور خطرناک ٹرمپ کا اعتراف شہباز شریف بھارت کے ساتھ امن کے لیے تیار     ہفتہ وار پروگرام : وی لاگ وی لاگر: سید عدنان...
    غزہ میں ایک برطانوی ڈاکٹر نے فوٹیج جاری کی ہے جس میں جمعرات کو جنوبی شہر خان یونس کے قریب اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے سے ہونے والی تباہی کو دکھایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ : اسرائیلی جارحیت میں شدت، شہادتوں کی تعداد 53 ہزار سے متجاوز کنسلٹنٹ پلاسٹک سرجن ڈاکٹر ٹام پوٹوکر نے برطانوی میڈیا سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جو اسپتال پر اسرائیل کے حملے کے بعد کے مناظر پر مشتمل ہے۔ یاد رہے کہ اس اسپتال پر 6 بم گرائے گئے، جس میں 28 افراد شہید ہوگئے تھے۔ ڈاکٹر ٹام پوٹوکر غزہ انکلیو میں پھنسے فلسطینیوں کو اہم علاج فراہم کرنے 16 بار جا چکے ہیں، نے اس فوٹیج کو اسپتال میں کام کرنے...
    نیویارک(اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غلط پالیسیوں کے باعث امریکہ تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ، دنیا بھر کے ممالک پر ٹریف اور تارکین وطن کی بیدخلی کے بعد امریکہ عتاب میں آگیا، امریکہ ایک بڑے معاشی بحران میں پھنس گیا ۔ مالیاتی خسارہ بڑھنے لگا۔ دوسری جانب عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے مطابق امریکی حکومت اور کانگریس مالیاتی خسارہ اور بڑھتے ہوئے سودی بوجھ کو کنٹرول کرنے پر متفق نہیں ہو سکیں۔ اگرموجودہ حالات برقراررہے تو 2035 تک امریکا کا قومی قرض مجموعی قومی پیداوار (GDP) کے 135 فیصد تک جا پہنچے گا جوکہ ایک خطرناک سطح ہے فی الوقت امریکی قرضہ جی ڈی پی کے 89 فیصد کے برابرہے۔ رپورٹ میں خبردارکیا گیا ہے کہ...
    استنبول میں یوکرین اور روس کے درمیان 3 سال بعد براہ راست مذاکرات ہوئے جو  2گھنٹے تک جاری رہے تاہم مذاکرات میں جنگ بندی پر کوئی معاہدہ نہ ہو سکا۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کی میزبانی میں 2022 کے بعد روس اور یوکرینی حکام کے درمیان پہلی بار براہ راست مذاکرات ہوئے جس میں ترک وزیر خارجہ اور انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ نے بھی شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ترک وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات کا یہ دور مکمل ہوگیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان2گھنٹے بات چیت جاری رہی۔ رپورٹ کے مطابق یوکرین 4 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے غیر مشروط جنگ بندی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ تشدد اور تفریق دنیا بھر کے لاکھوں ایل جی بی ٹی کیو آئی + افراد کی روزمرہ زندگی کے تلخ حقائق ہیں جبکہ طبی خدمات اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے لیے امدادی وسائل میں کمی سے ان کے لیے حالات مزید گمبھیر ہو گئے ہیں۔ہم جنس پرست، دو جنسی رجحانات کے حامل اور ٹرانسجینڈر افراد سے نفرت کے خلاف عالمی دن 17 مئی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایل جی بی ٹی کیو آئی + لوگوں کو اظہار نفرت، حملوں اور اپنے حقوق پر قدغن کا سامنا ہے۔ تاہم، ایسے لوگوں...
    استنبول میں یوکرین اور روس کے درمیان 3 سال بعد براہ راست مذاکرات ہوئے جو 2 گھنٹے تک جاری رہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کی میزبانی میں 2022 کے بعد روس اور یوکرینی حکام کے درمیان پہلی دفعہ براہ راست مذاکرات ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق ترک وزیرخارجہ اورانٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ نے بھی مذاکرات میں شرکت کی۔ اس حوالے سے ترک وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ یوکرین اور روس مذاکرات کا یہ دور مکمل ہوگیا ہے اور دونوں ممالک کےدرمیان2گھنٹےبات چیت جاری رہی۔ رپورٹ کے مطابق یوکرین 4 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے غیر مشروط جنگ بندی چاہتا ہے جب کہ روس کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ تنازع...
    نجی ٹی وی سے گفتگو میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے پر غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کی ہے، موجودہ صورتحال میں چین، ترکیہ اور سعودی عرب کا کردار قابل تحسین ہے اور بھارت کا مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرنا پاکستان کی سفارتی فتح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت کے منفی طرز عمل کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر متاثر ہو سکتا ہے، جو خطے اور دنیا کے لیے خطرناک ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حالیہ کشیدگی میں پاکستان نے عسکری اور سفارتی سطح پر اہم کامیابیاں حاصل کیں اور دنیا پر واضح کیا کہ پاکستان...
    پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلی سطح کے مذاکرات، خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان سفارتی محاذ پر سرگرم ہوگیا، دفتر خارجہ میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلی سطح کے مذاکرات جاری ہیں۔مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار جبکہ برطانیہ کی نمائندگی برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمے کررہے ہیں، دونوں وزرائے خارجہ اپنے اپنے اعلی سطحی وفود کی قیادت کر رہے ہیں۔برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمے دفتر خارجہ پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی...
    اطلاع یہ ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان بآلاخر مذاکرات پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مذاکرات کے لیے راضی ہوگئے ہیں۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انا کا مسئلہ بنانے والے پاکستان کو نقصان پہنچارہے ہیں، ملک میں سیاسی استحکام نہ ہونے سے سرمایہ کاری نہیں آرہی، ہمیں ذات سے نکل کر ملک کے لیے سوچنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پر اگرچہ خود پی ٹی آئی کے حلقوں کو بھی زیادہ اعتماد نہیں...
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے دلیر اور جانباز شاہینوں نے متکبر دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا، شاندار کامیابی اور فتح پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں۔لاہور میں یوم تشکر پر ایوان وزیر اعلیٰ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پرچم کشائی کی۔ تقریب میں مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، چیف سیکریٹری پنجاب سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ پوری قوم نے ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملکی سلامتی میں حصہ ڈالا، وزیراعلیٰ پنجابوزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی و عسکری قیادت سب کی اچھی نیت تھی، سلامتی کیلیے...
    فرنچائز "مشن: امپاسیبل" کی نئی فلم Mission: Impossible – The Final Reckoning میں ٹام کروز کی خطرناک اسٹنٹس نے کانز کے حاضرین کو 5 منٹ تک کھڑے ہو کر تالیاں بجوانے پر مجبور کر دیا۔ ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ سپر اسٹار ٹام کروز کی نئی فلم کو کانز فلم فیسٹیول 2025 میں شاندار پریمیئر کے دوران پانچ منٹ تک کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر خوب سراہا گیا۔ فلم کی افتتاحی تقریب میں 40 رکنی آرکسٹرا نے فرنچائز کا مشہور تھیم بجا کر مہمانوں کا استقبال کیا۔ فلم میں حقیقی اور خطرناک اسٹنٹس کی بھرمار تھی جس نے شائقین کے دل جیت لیے، جن میں ایک سین ٹام کروز نے صرف باکسرز میں تین منٹ طویل نائف فائٹ کرتے ہوئے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ دنیا پاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے تاہم ہمیں ملائیشیا کے ماڈل کو اپنانا ہوگا۔انہوں نے گرین گونگ سکوک تقریب میں ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں یوم تشکر جوش و جذبے سے منایا گیا۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔(جاری ہے) محمد اورنگزیب نے بتایاکہ واشنگٹن اور لندن میں سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں ہوئیں، دنیا پاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان کا پہلا سکوک بانڈ لانچ کر رہے ہیں، بجٹ پر کام جاری ہے، اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہو رہی ہے، وہ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل  مذاکرات  ہوئے۔وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سربراہی میں وفد کی ورچوئل  بات چیت ہوئی ، جس میں سیکریٹری خزانہ امداد بوسال اور دیگر سینئر حکام شریک  ہوئے ،ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پر بات چیت ہوئی جب کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ آئندہ بجٹ پر بات چیت مئی کے تیسرے ہفتے تک جاری رہے گی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا  ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ خسارے کا تخمینہ 7...
    پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بڑھتا ہوا شیشہ کلچر خطرناک صورت اختیار کر گیا، شہریوں کا شیشہ کیفیز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔ یہ بھی پڑھیں:اسکول جانے والے بچوں میں نیکوٹین پاؤچز اور ای سگریٹ کا بڑھتا رجحان، یہ کتنے خطرناک ہیں؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں شیشہ پینے کا کلچر تیزی سے فروغ پذیر ہے، جس کے سبب سنجیدہ شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ شہریوں نے حکومت سے شیشہ کیفے کے خلاف موثر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیشہ کا استعمال نوجوانوں میں خطرناک حد تک پھیل رہا ہے، لڑکے اور لڑکیاں دونوں اس رجحان کو اپنا رہے ہیں، جو سوشل میڈیا سے بہت زیادہ متاثر ہے۔ شہریوں کا...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاک-امریکہ تعلقات، حالیہ پاک بھارت کشیدگی، اور بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر تفصیلی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کا فروغ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ صدر ٹرمپ تجارتی ذہن رکھتے ہیں اور پاکستان اپنی استعداد کو بروئے کار لا کر امریکی منڈی کی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔ سفیر نے کہا کہ سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ معدنیات، آئی ٹی اور زراعت جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر کام جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں پاکستان نے اپنی تکنیکی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، جس سے ان شعبوں میں پاک-امریکہ تعاون کو مزید...
    میڈیا ٹاک کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ مشکل وقت میں کلمہ طیبہ سے جوش و ولولہ ہم میں بیدار ہو جاتا ہے، یہ جذبہ آج غزہ کے مسلمانوں میں ہے، اسرائیل غزہ کے بچوں کا جذبہ ختم نہیں کرسکا، ہم بھی اپنے ایمان کے لیے دعا کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ میں مودی کو شکریہ کہونگا کہ اس نے ایک ایڈوینچر سے سب بدل دیا، 20 دن پہلے کا پاکستان اور آج کا پاکستان بلکل مختلف ہے، ہمارے ڈی این اے میں ہے کہ ہم مشکل وقت میں اچھا پرفارم کرتے ہیں، انڈیا کی اوقات نہیں ہے کہ وہ پانی...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال 26-2025کے لیے خسارے کا تخمینہ 7 ہزار 222 ارب روپے یا جی ڈی پی کے 5.5 فیصد کے برابر لگایا گیا ہے جبکہ صوبائی سرپلس شامل کرکے خسارہ 5 ہزار 862 ارب روپے تک محدود ہونے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری ہیں اور ان مذاکرات میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تجاویز پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ سے متعلق ورچوئل مذاکرات میں وفد کی قیادت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کر رہے ہیں، سیکریٹری خزانہ امداد...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوامی بیانات اپنی جگہ، اس وقت پاکستان اور بھارت میں سیز فائر موجود ہے، ہمیں خطرہ محسوس ہورہا ہے کہ بھارت کی طرف سے یہ سیز فائر جاری نہ رہے۔ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے اس پورے عمل میں ظاہر کیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اپنی دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہے جو پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، بھارت کا مؤقف تھا کہ مقبوضہ کشمیر ان کا اندرونی مسئلہ ہے، بیانیہ کے لحاظ سے پاکستان کو...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کی خلاف ورزی پورے خطے کیلئے خطرناک ہوگی،بلاول بھٹو کی وارننگ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کردیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، حالیہ کشیدگی میں پاکستان کے بیانیے کو بڑی کامیابیاں ملی، پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کی خلاف ورزی پورے خطے کے لیے خطرناک ہوگی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کردیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کو بڑی کامیابیاں ملی ہیں، ہمیں بات...
    وزیراعظم  محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کے پاؤں کے نیچے سے زمین نکال لیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اکیسویں صدی کی سب سے طویل جھڑپوں میں دشمن کی برتری کی خوش فہمی خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے کامرہ ایئر بیس پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی جانب سے پاک فضائیہ کے جوانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرنے آئے ہیں، وہ قوم کے بیٹوں سے مل کر آرہے ہیں جنہوں نے مختصر جنگ میں دشمن کے نہ صرف دانت توڑے بلکہ اس کے گھمنڈ اور غرور کو بھی اپنی اعلیٰ ترین پروفیشنل مہارت اور...
    روس اور یوکرین کے درمیان ہونے والی جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں امید کی کرن پیدا ہو گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان آج جمعرات کے روز ترکیہ کے شہر استنبول میں ایک طویل وقفے کے بعد براہِ راست مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ترکیہ میں اس ملاقات کی تجویز دی تھی تاہم وہ خود مذاکرات میں شریک نہیں ہوں گے۔ دوسری جانب یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کے لیے انقرہ پہنچ گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور امریکا کی کوششوں کے پیشِ نظر وہ وزیر دفاع کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد استنبول روانہ کریں گے۔ امریکی صدر کے ایلچی اسٹیو وٹکوف...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ کسی حد تک جوہری معاہدے کی شرائط پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ کے اپنے دورے کے دوران قطر کے دارالحکومت دوحہ میں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ مذاکرات انتہائی سنجیدہ اور طویل مدتی امن کے لیے اہم پیشرفت ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں ہم ایران کے ساتھ کسی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں اور یہ بغیر کسی فوجی کارروائی کے ہوا ہے۔ اس سے قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر نے امریکی میڈیا کو بتایا تھا کہ اگر امریکا ایران پر عائد...
    لاہور(نیوز ڈیسک)بھارت کا غرور خاک میں ملانے والی پاک فضائیہ کو مسلم انسٹیٹیوٹ نے شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔ رافیل کو تباہ اور بھارت کو شرمسار کرنے والے طیارے جے 10 سی کا ہیومن ماڈل بنا دیا گیا۔ دربار سلطان باہو پر جذبہ حب الوطنی کا فقیدالمثال مظاہرہ کیا گیا، ہزاروں افراد نے مل کر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ “پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ” کے نعروں سے فضا گونجتی رہی۔ چائنا، ترکیہ، آذربائیجان اور سعودی عرب سمیت پاکستان کا ساتھ دینے والے تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا گیا۔ جے ٹین سی کے انسانی ماڈل کے ایک طرف شرکا “پاکستان زندہ باد” تو دوسری طرف “شکریہ چین، ترکیہ...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے معرکہ حق میں دفاع وطن کے دوران بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے پاکستان کی فضائی برتری قائم کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کے لیے کامرہ ائیربیس کا دورہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے اکیسویں صدی کی سب سے طویل فضائی جھڑپوں میں سے ایک میں دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور اعلی سول و...
    قطر میں جاری بالواسطہ جنگ بندی کے مذاکرات کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 84 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی صبح سے جبالیہ پناہ گزین کیمپ سمیت شمالی غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 50 افراد شہید کیے گئے، غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ تقریباً 50 افراد جبالیہ اور 10 دیگر جنوبی شہر خان یونس میں شہید ہوئے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے ان خبروں پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی اسیر رہا کردیا، مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی توقع جبالیہ میں، امدادی کارکنوں نے ہینڈ ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے کنکریٹ کے گرے ہوئے...
    کابینہ کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کینیڈا کی نئی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خوراک کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، اسرائیلی جارحیت میں اب تک 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کی نئی وزیر خارجہ انیتا آنند نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں خوراک کی کمی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ کابینہ کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خوراک کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، اسرائیلی جارحیت میں اب تک 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈین وزیر خارجہ نے...
    اسلام آباد: نئے مالی سال 2025-2026 کے وفاقی بجٹ سے متعلق تخمینہ جات اور تجاویز کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان دس روزہ ورچوئل مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام کی جانب سے ورچوئل مذاکرات میں شریک ہوئے اور آئی ایم ایف کو رواں سال کی معاشی کارکردگی بارے آگاہ کیا گیا جبکہ بجٹ تخمینہ جات بارے بھی بریفنگ دی۔ آئی ایم ایف کی مشاورت سے نئے بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی، بجٹ 2025-2026 پرفریقین کے درمیان مذاکرات 10 روزجاری رہیں گے۔ آئی ایم ایف کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ایف بی آر نے جولائی سے مارچ 8 ہزار 453...
    پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی جانب سے دارالحکومت مظفرآباد سے لائن آف کنٹرول چکوٹھی تک پاک فوج سے اظہارِ تشکر و یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت پارٹی کے مرکزی رہنما اور اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کی۔ ریلی میں ممبران اسمبلی سید بازل علی نقوی اور جاوید ایوب سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظفرآباد سے چکوٹھی تک کے سفر میں شرکا وطن سے محبت اور فوج سے عقیدت کے جذبات سے سرشار نظر آئے۔ چکوٹھی پہنچ کر ریلی ایک جلسے میں تبدیل ہوگئی، جہاں مقررین نے آپریشن ’بنیان...
    پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مذاکرات کے لیے راضی ہوگئے ہیں اور کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انا کا مسئلہ بنانے والے پاکستان کو نقصان پہنچارہے ہیں، ملک میں سیاسی استحکام نہ ہونے سے سرمایہ کاری نہیں آرہی، ہمیں ذات سے نکل کر ملک کے لیے سوچنے کی ضرورت ہے، بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے راضی ہوگئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کرنے کو تیار ہوں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کی رہائی سے متعلق پٹیشن چل رہی ہیں، میرے پاس...
    اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)  کے درمیان بجٹ 26-2025 کے حوالے سے ورچوئل مذاکرات شروع ہوگئے ہیں جو 10 روز تک جاری رہیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات میں وفاقی وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام نے شرکت کی اور اجلاس میں آئی ایم ایف کے ساتھ رواں سال کی معاشی کارکردگی کا ڈیٹا شیئر کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ آئی ایم ایف کی مشاورت سے نئے بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی، ایف بی آر نے جولائی سے مارچ 8 ہزار 453 ارب روپے ٹیکس جمع...
    پشاور: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مذاکرات کے لیے راضی ہوگئے ہیں اور کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انا کا مسئلہ بنانے والے پاکستان کو نقصان پہنچارہے ہیں، ملک میں سیاسی استحکام نہ ہونے سے سرمایہ کاری نہیں آرہی، ہمیں ذات سے نکل کر ملک کے لیے سوچنے کی ضرورت ہے، بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے راضی ہوگئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کرنے کو تیار ہوں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کی رہائی سے متعلق پٹیشن چل رہی ہیں، میرے پاس عدالتی...
    نادرا نے اسپتالوں اور مراکزصحت میں پیدائش اور وفات کی اطلاع کے ڈیجیٹل نظام کی فراہمی کا آغاز کر دیا۔ ترجمان نادرا کے مطابق سول رجسٹریشن  نظام کو بہتر بنانے کے لئے صوبائی حکومتوں اور نادرا کے درمیان اشتراک کے معاہدے ہوئے،کراچی میں منعقدہ تقریب میں معاہدے پر سندھ کے سیکرٹری صحت وسیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈائریکٹر جنرل نادرا سندھ احتشام شاہد نے دستخط کیے۔ ترجمان کے مطابق نادرا سول رجسٹریشن اور زندگی کے اہم واقعات کے اندراج کے نظام کوجدید خطوط پر استوار کر رہا ہے، اسپتالوں اور مراکز صحت میں ڈیجیٹل نظام کی بدولت پیدائش اور وفات کی معلومات براہِ راست حاصل ہوں گی۔ شہریوں کے ڈیٹابیس میں درست اور مکمل معلومات کا بروقت اندراج ممکن ہوگا، یہ...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تاریخ گواہ رہے گی کیسے چند گھنٹوں میں پاکستان کے محافظوں نے بھارتی بلاجواز جارحیت کو خاک میں ملایا، بہادر مسلح افواج نے مثالی انداز میں مادر وطن کا دفاع کیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا ہے اور اس دوران بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص میں شریک افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی ہے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔ پاکستان نے اپنی ایٹمی صلاحیت مؤثر انداز میں منوالی: بھارتی اخبارمضمون میں کہا گیا کہ آپریشن سندور کے دوران بھارت کو کسی پڑوسی ملک کی حمایت حاصل نہیں ہو سکی۔ وزیرِ اعظم...
    جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس پر اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں 28 فلسطینی شہید اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے یورپی اسپتال کے احاطے میں 9 بنکر بسٹر بم گرائے، جن کے دھماکوں سے زمین پھٹ گئی اور اسپتال کے قریب کھڑی ایک بس زمین میں دھنس گئی۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حملے کا ہدف حماس کے رہنما تھے، جو مبینہ طور پر اسپتال کے نیچے بنے زیرِ زمین کمانڈ اینڈ کنٹرول کمپلیکس میں موجود تھے۔ فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملے میں حماس کے معروف رہنما یحییٰ سنوار کے بھائی محمد سنوار کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ اسرائیلی فوج کی...
    اسلام آباد : فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے بجٹ 2025-26 کے حوالے سے اہم تجاویز پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نئے مینوفیکچررز کے ریفنڈ کلیمز کو ای آر ایس (ERS) اور فاسٹر (FASTER) سسٹمز پر منتقل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے صنعتکاروں کو فاسٹر سسٹم کے ذریعے براہ راست ریفنڈ کلیمز انٹرٹین کیے جائیں تاکہ برآمدات میں اضافہ اور صنعتی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن کا عمل فنانس ایکٹ 2024 سے قبل مکمل طور پر آن لائن اور خودکار تھا، مگر اب ایل آر او (LRO) اور آر...
    نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کشمیر تنازع پر ثالثی کے دعووں پر خاموشی رکھنے پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے میں اہم کردار ادا کیا، اور تجارت کی طاقت سے دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لایا۔ بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا بھارت نے تیسری پارٹی کی ثالثی کو قبول کرلیا؟ کانگریس کے جے رام رمیش نے کہا کہ مودی کی خاموشی سوالیہ نشان ہے: “کیا ہم نے کسی ‘نیوٹرل مقام’ پر مذاکرات کی منظوری دے دی؟” رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا: “اگر ثالثی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئندہ مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کیلئے پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا جو 16 مئی تک جاری رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کرے گی، بجٹ 26-2025 کے اہداف کا باہمی مشاورت سے تعین کیا جائے گا جبکہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اقتصادی اصلاحات جاری رکھے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی نے آئی ایم ایف ٹیم کی پاکستان آمد کو متاثر کیا، آئی ایم ایف وفد کا آئندہ ہفتے پاکستان دورے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کا دورہ پاکستان ایک ہفتے تاخیرکا...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔جنید اکبر نے اپنا تحریری استعفیٰ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر علی خان کے حوالے کیا، انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کے دوران متعدد اہم حکومتی محکموں اور منصوبوں کی آڈٹ رپورٹس پر کارروائی کی تھی اور کرپشن کے متعدد کیس اجاگر کئے تھے۔اس حوالے سے جنید اکبر نے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے عہدے کوئی اہمیت نہیں رکھتے، پارٹی قائد کا حکم ہوا تو چیئرمین پی ٹی ا?ئی بیرسٹر گوہر خان کو استعفیٰ دے دیا۔علاوہ ازیں بیرسٹر گوہر نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی اور پی...
    ویب ڈیسک:  آئندہ مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کیلئے پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا جو 16 مئی تک جاری رہیں گے۔  ذرائع کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کرے گی، بجٹ 26-2025 کے اہداف کا باہمی مشاورت سے تعین کیا جائے گا جبکہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اقتصادی اصلاحات جاری رکھے گی۔ گرمی میں اضافہ،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا  ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاک بھارت کشیدگی نے آئی ایم ایف ٹیم کی پاکستان آمد کو متاثر کیا، آئی ایم ایف وفد کا آئندہ ہفتے پاکستان دورے کا امکان ہے، آئی...
    فائل فوٹو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے ویڈیولنک کے ذریعے مذاکرات شروع ہونگے، مذاکرات میں نئے مالی سال کے بجٹ پر مشاورت ہوگی۔ذرائع کے مطابق حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اقتصادی اصلاحات جاری رکھے گی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کے آئندہ ہفتے پاکستان دورے کا بھی امکان ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث آئی ایم ایف کا دورہ ایک ہفتے تاخیر کا شکار  ہوا ہے۔آئی ایم ایف وفد کے ساتھ تکنیکی مذاکرات میں ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، جبکہ پالیسی سطح کے مذاکرات میں بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی۔
    فرانس کے صدر نے کہا کہ یورپ کو اسرائیل کے خلاف پابندیاں لگانے پر غور کرنا چاہیے اور مزید کہا کہ بنیامین نیتن یاہو کے غزہ میں کیے گئے اقدامات اور امداد کی فراہمی روکنے کا عمل شرمناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس کے صدر نے منگل کی شام کہا کہ یورپی یونین کو اسرائیلی رژیم کے خلاف پابندیاں عائد کرنے پر غور کرنا چاہیے۔ فارس نیوز کے مطابق، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے منگل کی شام ایک بار پھر غزہ میں جنگ کی جاری رہنے پر اسرائیل پر لفظی اور بے اثر تنقید کی۔ میکرون نے اس حوالے سے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک ناقابل قبول اور ہولناک انسانی المیہ ہے جسے روکنا...
    لاہور: رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جنگ میں ہمارا موقف یہ ہے کہ ہم پاکستانی قوم کیساتھ کھڑے تھے، قوم کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں، ہم کسی حکومت کے پیچھے نہیں کھڑے ہوئے۔ جس حکومت کو ہم مانتے نہیں ہیں ہم اس حکومت کے پیچھے نہیں کھڑے ہوتے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس قوم کو حکومت کی ضرورت نہیں تھی قوم کو یکجا ہونے کی ضرورت تھی۔ دفاعی تجزیہ کار (ر) ایئرمارشل شاہد اختر نے کہا کہ میں بہت زیادہ سرپرائز نہیں ہوں گا کیونکہ مجھے اندازہ تھا کہ کس لیول کی ٹریننگ چل رہی تھی لیکن پچھلے...
    اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کے درمیان آئندہ مالی سال 26-2025کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں مذاکرات  آن لائن شروع ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان ایک ہفتے کی تاخیر سے شکار ہو گیا ہے تاہم وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کر سکتا ہے اورحکومت آئی ایم ایف کے ساتھ نئے بجٹ کے اہداف کے تعین کے لیے باہمی مشاورت کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ آن لائن تکنیکی مذاکرات کے دوران ڈیٹا شیئر کیا جائے گا جبکہ بعد میں پالیسی سطح کے مذاکرات میں بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف)...
    بھارت کا جنگی جنون جنوبی ایشیا کے امن کیلئے خطرناک ہے،اعزازی سفیر برائے سیاحت اٹلی ظہیر الدین ظفر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اٹلی (نامہ نگار)اٹلی کی ہر دل عزیز سیاسی و سماجی شخصیت اعزازی سفیر برائے سیاحت اٹلی ظہیر الدین ظفر نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی بہترین حکمت عملی سے پاکستان دنیا میں امن پسند اور طاقتور ملک کے طور پر خود کو منوانے میں کامیاب رہا پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے بہترین جنگی حکمت عملی سے جہاں بھارت کے جنگی جنون کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا وہیں بھرپور جنگی صلاحیت کے جوہر دکھا کر اس تاثر کو بھی مضبوط کیا کہ پاکستان طاقتور ترین ممالک...
    باوثوق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ کل سے بجٹ تیاریوں پر مذاکرات ہونا تھے، رواں ہفتے ورچوئل مذاکرات اور آئندہ ہفتے پاکستان میں ہوں گے، آن لائن مذاکرات کے دوران بجٹ تجاویز شیئر کر دی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایم ایف وفد بجٹ تیاری کیلئے شیڈول کے مطابق نہ پہنچ سکا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اب بجٹ تیاری مذاکرات آن لائن ہوں گے، بجٹ تیاری کیلئے آئی ایم ایف وفد کی آمد آئندہ ہفتے ممکن ہے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ کل سے بجٹ تیاریوں پر مذاکرات ہونا تھے، رواں ہفتے ورچوئل مذاکرات اور آئندہ ہفتے پاکستان میں ہوں گے، آن لائن مذاکرات کے...
    تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے سپرد کردیا اور بانی پی ٹی آئی عمران خان جو فیصلہ کریں گے وہ قبول ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین جنید اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے سپرد کردیا اور بانی پی ٹی آئی عمران خان جو فیصلہ کریں گے وہ قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھا، پارٹی قیادت کی ہدایت پر استعفیٰ جمع کرایا۔ واضح رہے...
    جنید اکبر نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے عہدے سے متعلق استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھیجنے کی تصدیق کردی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں جنید اکبر نے کہا کہ پی اے سی کی صدارت سے استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بھیج دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام عہدے اور قومی اسمبلی کی رکنیت بانی پی ٹی آئی کی امانت ہیں۔اس معاملے پر بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جنید اکبر سے استعفیٰ لینے کی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت علیمہ خان کے ذریعے ہم تک پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنید اکبر سے پبلک اکائونٹس کمیٹی کی صدارت واپس لینا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔اس سے قبل ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم...
    بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دینے کی ہدایت کی تھی، یہ تحریری حکم بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کے ذریعے پارٹی قیادت تک پہنچایا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے راہنما جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔ جنید اکبر نے اپنا تحریری استعفیٰ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر علی خان کے حوالے کیا، انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کے دوران متعدد اہم حکومتی محکموں اور منصوبوں کی آڈٹ رپورٹس پر کارروائی کی تھی اور کرپشن کے متعدد کیس اجاگر کئے تھے۔ اس حوالے سے جنید اکبر نے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کا چیلنج، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت کا آغاز کل سے ہوگا۔روز نامہ امت کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات 23 مئی تک ہوں گے، آئندہ بجٹ میں آمدن اور اخراجات پر بات چیت ہوگی، پاکستان کی طرف سے ٹیکس آمدنی اور نان ٹیکس آمدنی پر بریفنگ دی جائےگی، آئندہ بجٹ میں 400ارب روپے کے ٹیکس اقدامات پر غورہوگا۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں ٹیکس ریلیف اقدامات پر بھی خصوصی سیشنز ہوں گے، تنخواہ دارطبقے پر انکم ٹیکس میں ریلیف پر آئی ایم ایف کو منانے کیلئے خصوصی تیاریاں کی گئیں۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعتوں اور تعمیراتی شعبے...
    6 اور 7 مئی 2025 کی شب شروع ہونے والے بھارت کے بزدلانہ حملوں کے نتیجے میں کئی معصوم شہریوں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔ان شہیدوں میں لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت کا 20 سالہ چپس فروش حیدر علی بھی شامل تھا جس کی شہادت نے کئی آنکھوں کو نم کردیا۔ رپورٹ کے مطابق حیدر علی پی ایس ایل میچ کے دوران راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے نزدیک لگائے گئے فوڈ سٹال پر چپس اور دیگر کھانے پینے کی اشیاءفروخت کرتا تھا اور اسے یہ سٹال لگائے صرف 3 روز ہی گزرے تھے کہ بزدل دشمن کے حملے نے حیدر علی کی زندگی کا چراغ ہمیشہ کیلئے بجھا دیا۔ 7 مئی کی شب حیدر علی پنڈی سٹیڈیم...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شاہینوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کا جنگی غرور خاک میں ملا دیا ہے۔ انہوں نے مقامی کالج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور غیر متزلزل عزم کے سامنے بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا، پاک فوج نے نہ صرف دشمن کو منہ توڑ جواب دیا بلکہ دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستانی قوم اور اس کے محافظ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈا بھی بے نقاب ہو...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے راہنما جنید اکبر نے چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جنید اکبر نے استعفی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے حوالے کرنے کی تصدیق کی ہے جنید اکبر نے واضح کیا ہے کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھی، پارٹی قیادت کی ہدایت پر اپنااستعفیٰ جمع کروادیا.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کو ہدایت کی تھی کہ وہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے کر صوبائی امور پر توجہ دیں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات...
    فیصل آباد:فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے بہادر سپوت حوالدار محمد نوید شہید کو فیصل آباد میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔ شہید حوالدار محمد نوید معرکہ حق کے دوران شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے، انکی نماز جنازہ و تدفین فیصل آباد میں ادا کی گئی جس میں جنرل آفیسر کمانڈنگ سرگودھا سمیت پاک فوج کے سینئر افسران و جوانوں، شہید کے عزیزو اقارب اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں نے حوالدار محمد نوید شہید کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا، جنرل آفیسر کمانڈنگ نے حوالدار محمد نوید شہید کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور شہید کی بہادری کو...
    معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کے غرور کو خاک میں ملا دیا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اور غرور کو خاک میں ملا دیا۔وزیرِ اعظم نے معرکہ حق کے شہداء کو خراج عقیدت اور ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ارض وطن کے تحفظ کے دوران پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی شہادت پر انہیں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کے دوران دہشت گردی، کشمیر اور پانی کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مودی پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر  تنقید کا سیلاب آیا ہوا ہے،  مودی نے اپنے خطاب میں چیزوں کو سمیٹنے کی کوشش کی ہے، چیزیں اتنی بکھر چکی ہیں کہ مودی سمیت نہیں سکے گا، مودی کے دن گن جاچکے ہیں، فیصلہ عوام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ  کشمیراور دہشتگردی پر بات ہوگی،  بھارت سے مذاکرات کے ایجنڈے میں 3 چیزیں ہیں، دہشتگردی ایجنڈے کا ایک حصہ ہے، دنیا اب خود فیصلہ کرے، پاکستان 25 سال سے دہشتگردی کا نشانہ بنا ہے، الزام بھی ہمارے اوپر لگایا جارہا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعظم نے خود پیش کش کی تھی کہ دہشتگردی...
    بجٹ کی تیاریاں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کا چیلنج، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت کا آغاز کل سے ہوگا۔ پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات 23 مئی تک ہوں گے، آئندہ بجٹ میں آمدن اور اخراجات پر بات چیت ہوگی، پاکستان کی طرف سے ٹیکس آمدنی اور نان ٹیکس آمدنی پر بریفنگ دی جائےگی، آئندہ بجٹ میں 400ارب روپے کے ٹیکس اقدامات پر غورہوگا۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں ٹیکس ریلیف اقدامات پر بھی خصوصی سیشنز ہوں گے، تنخواہ دارطبقے پر انکم ٹیکس میں ریلیف پر آئی...
    واشنگٹن: امریکا نے ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کے دوران تین ایرانی شہریوں اور ایک ادارے پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان پابندیوں کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام پر دباؤ بڑھانا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، امریکی حکومت نے جن افراد اور ادارے پر پابندیاں لگائی ہیں، ان کے تعلقات ایران کی "آرگنائزیشن آف ڈیفینسو انوویشن اینڈ ریسرچ" (SPND) سے ہیں، جو ایران کے متنازعہ تحقیقی و دفاعی منصوبوں میں سرگرم ہے۔ پابندیوں کے تحت ان افراد اور ادارے کے امریکا میں موجود تمام مالی اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں، اور ان سے کسی قسم کا تجارتی لین دین بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے...
    آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کا چیلنج، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت کا آغاز  کل بروز بدھ کوہوگا۔پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات 23 مئی تک ہوں گے، آئندہ بجٹ میں آمدن اور اخراجات پر بات چیت ہوگی، پاکستان کی طرف سے ٹیکس آمدنی اور نان ٹیکس آمدنی پر بریفنگ دی جائیگی، آئندہ بجٹ میں 400ارب روپے کے ٹیکس اقدامات پر غورہوگا۔بجٹ میں ٹیکس ریلیف اقدامات پر بھی خصوصی سیشنز ہوں گے، تنخواہ دارطبقے پر انکم ٹیکس میں ریلیف پر آئی ایم ایف کو منانے کیلئے خصوصی تیاریاں کی گئیں۔ صنعتوں اور تعمیراتی شعبے کیلئے بھی آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
    ہالی ووڈ کے معروف گلوکار اور ریپر شان ڈِڈی کومبس خواتین کو جنسی پارٹیوں میں شرکت پر مجبور اور ان کی ویڈیوز کے ذریعے انہیں بلیک میل کرتا تھا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ہپ ہاپ کے معروف موسیقار اور کاروباری شخصیت شان ڈِڈی کومبس پر پیر کے روز انسانی اسمگلنگ (سیکس ٹریفکنگ) کے الزامات کے تحت مقدمے کی سماعت شروع ہوئی۔ دوران سماعت، استغاثہ کی وکیل ایملی جانسن نے کہا کہ میوزک کمپنی ’بیک بوائے ریکارڈز‘ کے بانی نے خواتین کو رومانوی تعلقات کے ذریعے پھنسایا، انہیں کئی دنوں تک منشیات کے زیرِ اثر جنسی پارٹیوں میں شرکت پر مجبور کیا، اور پھر ان کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا رہا۔ انہوں نے عدالت...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کے روز سعودی عرب کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں سے وہ مشرق وسطیٰ کے تاریخی دورے کا آغاز کر رہے ہیں۔ اس دورے میں غزہ میں اسرائیل-حماس جنگ پر سفارتی کوششیں، ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات اور اربوں ڈالر کے تجارتی معاہدے ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔ ایئر فورس ون کے ذریعے روانگی سے کچھ دیر قبل صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی دورہ ہے۔ اور اچھی خبر یہ ہے کہ امریکی-اسرائیلی یرغمالی ایڈن الیگزینڈر کو رہا کر دیا گیا ہے۔ وہ زندہ ہے، واپس آ رہا ہے، یہ اس کے والدین کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔ ٹرمپ کے اس پہلے بڑے غیر ملکی...
    ارجنٹینا کی سپریم کورٹ کے تہہ خانے سے تاریخی ریکارڈز کے درمیان نازی مواد سے بھرے درجنوں باکس ملے ہیں، 83 باکس سے برآمد ہونیوالے دستاویزات میں پروپیگنڈا مواد بھی شامل ہے۔ سپریم کورٹ کے ملازمین نے ایک میوزیم کے قیام کی تیاری کے دوران اتفاق سے یہ مواد دریافت کیا، جو 83 خانوں میں دستاویزات کی شکل میں ہیں، جن میں پوسٹ کارڈ، تصاویر اور نوٹ بک کے ساتھ ساتھ پروپیگنڈا مواد بھی شامل ہے۔ سپریم کورٹ کے مطابق ایک باکس کو کھولنے پر، دوسری جنگ عظیم کے دوران ارجنٹائن میں ایڈولف ہٹلر کے نظریے کو مضبوط کرنے اور اس کی تشہیر کرنے والے مواد کی نشاندہی کی گئی، جس کے بعد ارجنٹینا کے ہولوکاسٹ میوزیم کو...
    حماس اور ٹرمپ کے درمیان معاہدے کے تحت غزہ میں باقی رہ جانے والے واحد امریکی قیدی کی رہائی تل ابیب کی سیاسی شکست ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ صیہونی رژیم فلسطینی عوام پر مزید دباؤ ڈال کر اور انہیں بھوک کا شکار کر کے مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کر سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ اور حماس تحریک کے درمیان براہ راست مذاکرات نے، جس کے نتیجے میں امریکی اسرائیلی اسیر عیدان الیگزینڈر کی رہائی کا معاہدہ انجام پایا، صیہونی رژیم کو حیرت میں ڈال دیا۔ یہ مذاکرات اور معاہدے امریکہ اور یمن کی انصار اللہ تحریک کے درمیان ہونے والے معاہدے کی یاد تازہ کر رہے ہیں۔ دونوں صورتوں میں امریکہ نے تل ابیب کے بغیر بااثر...
    غزہ میں 5 لاکھ افراد شدید بھوک کا شکار ہیں اور علاقے میں بچی کھچی خوراک بھی چند ہفتوں میں بالکل ختم ہوجائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ ابتک کتنے لاکھ فلسطینی بے گھر ہو ئے؟ اقوام متحدہ نے بتا دیا اقوام متحدہ کے غذائی تحفظ کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پوری آبادی کو قحط کا سنگین خطرہ لاحق ہے جہاں لوگوں کو بقا کے لیے درکار خوراک یا تو ختم ہو چکی ہے یا آئندہ ہفتوں میں ختم ہو جائے گی۔ ماہرین کے مطابق غزہ میں تقریباً 5 لاکھ لوگ شدید بھوک کا شکار ہیں جبکہ 10 ہفتوں سے سرحدی راستے بند ہونے کے باعث انہیں کسی طرح کی انسانی امداد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے اے ایف پی نے انقرہ میں شام اور اردن کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے کہا، ''ہم فریقین کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ جلد از جلد اکٹھے ہوں اور جنگ بندی کا آغاز کریں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ''اس وقت ایک مسئلہ ہے، جسے حل کرنے کی ضرورت ہے: یوکرین پہلے جنگ بندی چاہتا ہے اور پھر مذاکرات، جبکہ روس پہلے مذاکرات چاہتا ہے اور پھر جنگ بندی۔ لہٰذا صورتحال ڈیڈ لاک کا شکار ہو گئی ہے۔‘‘ تاہم انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ فریقین ''آئندہ دنوں میں سمجھوتے کے لیے اکٹھے ہوں...
    چیئرمین سی ڈی اے اور آئی جی پولیس کی زیر صدارت اجلاس، مختلف مراکز میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف آپریشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی پولیس سمیت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور ڈائریکٹر ڈی ایم اے کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس میں شرکت ،اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی پارکنگ کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال، اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کا مختلف مراکز میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف آپریشن کا فیصلہ ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رات کے اوقات میں اسلام آباد کے مختلف کمرشل...
    ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیز فائر اور سرحدوں کی صورتحال معمول پر لانے کیلئے پاکستان اور بھارتی افواج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کےڈی جی ایم اوز کے درمیان فون پر بات ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ امریکا کی ثالثی اور دوست ملکوں کی مدد سے ہونے والی جنگ بندی میں طے پایا ہے کہ دونوں ملک کسی تیسرے ملک میں مذاکرات کریں گے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات مسئلہ کشمیر، پانی اور دہشتگردی کے ایجنڈے پر ہوں گے۔ پھینٹیاں لائیاں نے انڈیا نو پھینٹیاں لائیاں نے , چٹیاں کلائیاں وے گانے کی زبردست پیروڈی مزید :
    سیز فائر اور سرحدوں کی صورتحال معمول پر لانے کیلئے پاکستان اور بھارتی افواج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کےڈی جی ایم اوز کے درمیان فون پر بات ہوئی ہے۔خیال رہے کہ امریکا کی ثالثی اور دوست ملکوں کی مدد سے ہونے والی جنگ بندی میں طے پایا ہے کہ دونوں ملک کسی تیسرے ملک میں مذاکرات کریں گے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات مسئلہ کشمیر، پانی اور دہشتگردی کے ایجنڈے پر ہوں گے۔
    کراچی: گلشن اقبال میں مسجد کے باہر ٹرانسپورٹر کو فائرنگ کرکے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فائرنگ کے واقعے کو تین روزگزر گئے لیکن اب تک واقعے کا مقدمہ درج نہ کیا جا سکا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو عزیز بھٹی تھانے کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں جامعہ مسجد غزالی کے باہر گھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ٹرانسپورٹر 45 سالہ محمد اکرم کو قتل کیا تھا، واقعے کو تین روز گزر گئے لیکن اب تک واقعہ کا مقدمہ درج نہ کیا جا سکا۔ ارم گارڈن کے رہائشی مقتول محمد اکرم جامعہ مسجد غزالی میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکلے تھے کہ...
    ٹھٹہ کی تاریخی شاہ جہاں مسجد کے پیش امام مولانا عبد الباسط صدیقی انتقال کر گئے۔ مفتی مولانا شاکر نے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے مرحوم والد مولانا عبد الباسط صدیقی شاہ جہاں مسجد کے نویں شاہی خطیب تھے۔ مفتی مولانا شاکر نے بتایا کہ مرحوم مولانا عبد الباسط صدیقی کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر شاہ جہاں مسجد میں ادا کی جائے گی۔مولانا عبد الباسط صدیقی کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے پر سول اسپتال مکلی لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔