قومی کرکٹرز کے نئے کنٹریکٹس پر مشاورت شروع، صائم ایوب کو ترقی ملنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
لاہور:
قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس پر مشاورت شروع ہوگئی۔
موجودہ معاہدے آئندہ ماہ کے اختتام تک ختم ہوجائیں گے، بعض کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں ردوبدل یقینی ہے، صائم ایوب کو بی کیٹیگری میں ترقی مل سکتی ہے، فخر زمان، حسن علی اور فہیم اشرف کی نئی لسٹ میں واپسی متوقع ہے، کھلاڑیوں کے معاوضوں میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان کم ہے۔
قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون کو ختم ہورہے ہیں، نئے کنٹریکٹس کی تیاری کے لیے مشاورت شروع کردی گئی ہے، ذرائع کے مطابق بعض کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں ردوبدل یقینی ہے، صائم ایوب کو بی کیٹیگری میں ترقی مل سکتی ہے۔ فخر زمان، حسن علی، فہیم اشرف کی نئے کنٹریکٹس میں واپسی ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کے دورمیں تین سال کے لیے کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا فنانشل اسٹرکچر تیار کیا گیاتھا۔ گزشتہ برس 25 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دیئے گئے تھے، نئے کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کوئی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں، ڈومیسٹک پرفارمرز کو ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
اے کیٹیگری میں بابر اعظم، محمد رضوان کو رکھا گیا تھا، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور شان مسعود بی کیٹیگری میں تھے۔ سی کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، ابراراحمد، حارث روف، نعمان علی، صائم ایوب، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاداب خان شامل تھے۔
سینٹرل کنٹریکٹ معاملات پر چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈآئڑیکٹر ڈومیسٹک خرم نیازی، ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ، سی ایف او جاوید مرتضی فائنل رپورٹ تیار کرکے پی بی سی چیئرمین محسن نقوی کو پیش کریں گے، ان کی منظوری سے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نئے کنٹریکٹس کیٹیگری میں کرکٹرز کے صائم ایوب
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔