آزادی مارچ پر 2مقدمات،زرتاج گل کو عدالت سے بڑا ریلیف
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کے مقدمات میں زرتاج گل کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔
(جاری ہے)
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ زرتاج گل کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے زرتاج گل کو دونوں مقدمات سے بری کر دیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل و دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے زرتاج گل
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹس کیسز سے بری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹس کے مقدمات سے بری کر دیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت کے سامنے پیش کیے گئے شواہد میں جرم ثابت نہیں ہوا، لہٰذا اعظم سواتی کو دونوں مقدمات میں بری کیا جاتا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق اعظم سواتی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے متنازع ٹوئٹس پر دو علیحدہ مقدمات درج کیے تھے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو اب سناتے ہوئے اعظم سواتی کو دونوں کیسز سے مکمل طور پر بری قرار دے دیا گیا۔