آزادی مارچ کیس: زرتاج گل کو بڑا ریلیف مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے خلاف آزادی مارچ سے متعلق درج دونوں مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں الزامات سے بری کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر محفوظ فیصلہ سنایا، زرتاج گل کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل اور دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں آزادی مارچ کے دوران دو مقدمات درج کیے گئے تھے۔
ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: زرتاج گل
پڑھیں:
پنجاب: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کتنے چالان ہوئے، کتنا جرمانہ وصول کیا گیا، اعدادوشمار جاری
پنجاب پولیس نے رواں سال کے دوران ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک 59 لاکھ 18 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ہیں جبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر 89 لاکھ 24 ہزار سے زائد چالان کیے گئے جن سے 05 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا۔
پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران دھواں چھوڑنے والی 2 لاکھ 58 ہزار گاڑیوں کے چالان کیے گئے، جن میں سے 22 ہزار 895 گاڑیاں تھانوں میں بند اور 253 کے فٹنس سرٹیفکیٹ ضبط کیے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ اوور لوڈنگ، اوور اسپیڈنگ، کم عمر ڈرائیورز اور ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید شدت لائی جائے۔
ترجمان کے مطابق پنجاب پولیس کے 127 ڈرائیونگ ٹریننگ اسکولز میں شہریوں کو جدید تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے ریکوری کے لیے بھی موثر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔