ہمیں اپنی ایئر فورس پر فخر ہے، جارحیت اور سیز فائر کی خلاف ورزی سے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آیا: ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا دشمن اتنا بزدل ہے کہ رات کو چھپ کر معصوم شہریوں اور آبادیوں کو نشانہ بناتا ہے بھارتی حملوں میں اس وقت تک 31 معصوم شہری شہید اور 57 زخمی ہو چکے ہیں۔اپنے عوام اور زمین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
اسلام آباد میں پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ہمارا دشمن اتنا بزدل ہے کہ رات کو چھپ کر معصوم شہریوں اور آبادیوں کو نشانہ بناتا ہے، دشمن اتنا بزدل ہے کہ مدِمقابل فوج سے لڑنے کے بجائے شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔آپ بھارت سے ایسی توقع کر سکتے ہیں کہ کس طرح بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے، جب ہم نے دہشت گردوں کے لیے زمین تنگ کرنا شروع کی تو بھارت اپنی فوج کے ذریعے دہشت گردی پر اتر آیا۔
167 ملین ڈالر کی لاٹری جیتنے والا شخص چند دنوں بعد جیل جا پہنچا
انہوں نے سوال اٹھایا کہ معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنانا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ یہ بات ثابت ہو چکی کہ دہشت گردی میں بھارت کس طرح ملوث ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ جب یہ حملہ ہوا تو پاکستان کی افواج نے اپنے دفاع میں صرف ملٹری ٹارگٹس کو چنا، ہم نے بزدل دشمن کی طرح شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا، 3 رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی طیارے تباہ کیے گئے۔بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا کہاں کی بہادری ہے؟ فضائی جنگ میں اس کی شاہد ہی کوئی مثال ملتی ہو، ہمیں اپنی ایئر فورس پر فخر ہے، لائن آف کنٹرول پر جارحیت اور سیز فائر کی خلاف ورزی سے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آیا۔ دنیا کے سامنے شواہد سے ثابت ہوا کہ بھارت دیگر ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہے، ایل او سی پر بھارت کی جارحیت اور سیز فائر کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے، افواجِ پاکستان نے بھارت کے 7 چھوٹے بڑے ڈرونز کو بھی تباہ کیا، 2 اپنے قبضے میں لیے۔
بھارت نے گزشتہ رات فاش غلطی کی، خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب
انہوں نے بتایا کہ ان تمام حملوں میں پاک افواج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ہم نے میڈیا کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرایا، جب فضائی اٹیک ہوا اس وقت 57 فلائٹس فضا میں تھیں، یہ مسافر طیارے مختلف ممالک کے تھے جنہیں بھارت نے خطرے میں ڈالا، بھارت کی طرف سے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر بھی شیلنگ کی گئی۔جنیوا کنونشن کے مطابق عوام الناس اور پانی کی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنا سکتے، جب آپ ڈیمز کو نشانہ بناتے ہیں تو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں، پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔قوم کو افواجِ پاکستان پر اور افواج کو اپنی بہادر قوم پر فخر ہے، افواجِ پاکستان اور قوم دشمن کے خلاف متحد ہیں، اپنے عوام اور زمین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
دشمن کے 5 جنگی جہاز گرانا ہماری افواج کی صلاحیت اور تیاری کا ثبوت ہے: اویس لغاری
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کی خلاف ورزی کو نشانہ
پڑھیں:
دہشت گردی: چین کیساتھ تعاون جاری رکھیں گے، زرداری: زیرو ٹالرنس پالیسی پر کاربند، چینی عہدیدار
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چین کی کمیونسٹ پارٹی سنکیانگ کے سیکرٹری چن شیائو جیانگ نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر کاربند رہیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے اْرمچی میں چین کی کمیونسٹ پارٹی سیکرٹری سنکیانگ چن شیائو جیانگ سے ملاقات کی جہاں گورنر سنکیانگ ارکن تونیاز بھی موجود تھے۔ چن شیائو جیانگ نے صدر زرداری کا خیرمقدم کیا۔ کمیونسٹ پارٹی سیکرٹری سنکیانگ چن شیاؤ جیانگ نے کہا کہ سنکیانگ انتہا پسندی کی بنیادی وجوہات پر قابو پانے اور سماجی ترقی کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان آٹھ سسٹر سٹی معاہدے ہیں جن میں اْرمچی اور پشاور بھی شامل ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ چین کے عوام کی یک جہتی اور سنکیانگ کی ترقی متاثر کن ہے، پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے چین کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ پاکستان اور چین زراعت، صنعت، معدنیات اور نئی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔