خارجہ سیکرٹری وکرم مسری نے کہا کہ بھارت نے ان حملوں میں دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے اور ہندوستان بھیجے جانے والے دہشتگردوں کو غیر فعال کرنے پر توجہ مرکوز کی۔ اسلام ٹائمز۔ بدھ کی رات "آپریشن سندھور" شروع کئے جانے کے کچھ گھنٹوں کے بعد بھارت نے اس پر باضابطہ طور پر اپنا موقف میڈیا کے سامنے رکھا۔ پاکستان کے خلاف بھارتی فوج کے آپریشن پر وزارت خارجہ اور وزارت دفاع نے باضابطہ طور پر میڈیا سے خطاب کیا۔ خارجہ سیکرٹری وکرم مسری، کرنل صوفیہ قریشی، اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ میڈیا کو "آپریشن سندور" کے بارے میں جانکاری دی۔ خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے پریس بریفنگ میں کہا کہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 22 اپریل 2025ء کو لشکر طیبہ اور پاکستان سے متعلق دہشت گردوں نے کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر حملہ کیا اور 25 ہندوستانی شہریوں اور ایک نیپالی شہری کو ہلاک کر دیا۔ انہوں نے سیاحوں کو ان کے خاندان کے افراد کے سامنے سر میں گولی ماریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ ہے اور ہندوستان پہلے ہی اقوام متحدہ کو ٹی آر ایف کے بارے میں آگاہ کر چکا ہے جس نے ہندوستان میں معصوم شہریوں پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے ماڈیولز سے متعلق ہماری انٹیلی جنس نے اشارہ دیا کہ ہندوستان کے خلاف مزید حملے ہونے والے ہیں، ان حملوں کو روکنا اور پیشگی کارروائی کرنا ہماری مجبوری تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح بھارت نے جوابی اور پیشگی کارروائی کے ساتھ ساتھ سرحد پار سے ایسے مزید حملوں کو روکنے کے اپنے حق کا استعمال کیا۔ خارجہ سیکرٹری وکرم مسری نے کہا کہ یہ کارروائی نپی تلی، کشیدگی نہ بڑھانے والی، متناسب، منطقی اور ذمہ دارانہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ان حملوں میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے اور ہندوستان بھیجے جانے والے دہشت گردوں کو غیر فعال کرنے پر توجہ مرکوز کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ وکرم مسری بھارت نے

پڑھیں:

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کی پریس کانفرنس منسوخ

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل دبئی میں مدمقابل آئیں گی۔

ذرائع کے مطابق میچ سے قبل پاکستان کرکٹ تیم کی آج شیڈول پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی یا مینجمنٹ کا فرد آج پریس کانفرنس نہیں کرے گا۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم شیڈول کے مطابق پریکٹس کرے گی۔

قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن دبئی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے ہوگا۔

یاد رہے کہ گروپ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی تھی اور بھارت نے میچ باآسانی جیت لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیاکپ : بھارت کیخلاف میچ سے قبل پاکستان کی پریس کانفرنس منسوخ
  • لوگوں سے مودی مودی کے نعرے لگوانا خارجہ پالیسی نہیں ہے، کانگریس
  • ایشیا کپ: پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کی پریس کانفرنس منسوخ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں پولیس کی بہادری پر مبنی ڈاکیومنٹری ریلیز
  • افغانستان میں دہشت گردوں کے 60 کیمپ پاکستان کیلئے خطرہ ہیں،عاصم افتخار احمد
  • بھارت اکتوبر میں پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے، سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری
  • 36 ہزار مدارس میں سے 19300 رجسٹرڈ ہیں، ڈی جی وزارت مذہبی امور کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ
  • قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں،بھارت کا پاک سعودی معاہدے پر ردِعمل
  • بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے
  • پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کے ممکنہ اثرات پر توجہ مرکوز ہے، بھارتی وزارت خارجہ