سمگلنگ کی روک تھام میں کوسٹ گارڈز کی کاوشیں قابل ستائش ہیں:محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سمگلنگ کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے،کوسٹ گارڈز منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
کراچی میں کا کوسٹ گارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات میں کوسٹ گارڈز کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، سمگلنگ کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے،کوسٹ گارڈز منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
کپل شرما فی قسط کتنا معاوضہ لیتے رہے؟ تیسرے سیزن کی آمدنی کتنی؟
انہوں نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کو مضبوط بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، اسمگلنگ کسی بھی معیشت کی ترقی کیلئے نقصان دہ ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کوسٹ گارڈز سمگلنگ کی
پڑھیں:
محسن نقوی کا جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت
ویب ڈیسک :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہداء نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے، وفاقی وزیرداخلہ نے کیپٹن وقار احمد اور دیگر شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
وزیرداخلہ نے آپریشن میں 5 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔