حریت رہنما نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے پائیدار، باعزت اور منصفانہ حل کے بغیر کوئی امن اور ترقی ممکن نہیں۔ جنگی جنون نہ صرف غربت اور فاقہ کشی کا باعث بنے گا بلکہ اس سے اسلحے کی دوڑ کو مزید تقویت ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جنگ نے ایک بار پھر دونوں ممالک کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا، انہوں نے خبردار کیا کہ تنازعہ کشمیر کو مسلسل نظر انداز کرنے سے جنوبی ایشیا میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں اور تباہی ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق غلام احمد گلزار نے سرینگر سے ایک بیان میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قدم قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ بھارت کا جنگی جنون، انتہا پسندی اور ہٹ دھرمی خطے میں بسنے والے لاکھوں انسانوں کے لیے تباہ کن اور مہلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگی جنون نہ صرف غربت اور فاقہ کشی کا باعث بنے گا بلکہ اس سے اسلحے کی دوڑ کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ماضی میں کشمیر پر کئی جنگیں لڑ چکے ہیں اور یہ تنازعہ ایک خوفناک جنگ کا باعث بن سکتا ہے جس سے پوری دنیا متاثر ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ تصادم سے ثابت ہوا کہ کشمیر ایک جوہری فلیش پوائنٹ ہے جو بین الاقوامی برادری کے لیے چشم کشا ہے۔ حریت رہنما نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے پائیدار، باعزت اور منصفانہ حل کے بغیر کوئی امن اور ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ کشمیر نہ تو کوئی سرحدی تنازعہ ہے اور نہ ہی کوئی زمینی جھگڑا، بلکہ یہ حق خودارادیت کا معاملہ ہے۔ یہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ایک تنازعہ ہے اور اقوام متحدہ کی ایک درجن سے زائد قراردادیں ہیں جن میں عالمی ادارے کی زیر نگرانی آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کی ضمانت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سب سے پرانے حل طلب تنازعے کا سب سے قابل عمل حل اقوام متحدہ کی ان قراردادوں پر من و عن عمل درآمد ہے۔ حریت رہنما نے اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بھارت، پاکستان اور کشمیری عوام کی حقیقی قیادت کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری مسئلے کے بنیادی فریق ہیں اور ان کی شرکت کے بغیر کوئی پائیدار اور منصفانہ حل ممکن نہیں۔

امریکی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے جی اے گلزار نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا کہ وہ کشمیر کے بنیادی مسئلے کے حل کے لیے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات شروع کریں۔ انہوں نے اقوام متحدہ، عالمی طاقتوں بالخصوص او آئی سی کے رکن ممالک سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں مدد کریں جو کہ تنازعے کی بنیادی وجہ ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ اور منصفانہ اقوام متحدہ کہ کشمیر کے لیے

پڑھیں:

فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم، یقینی طور پر ہم ہی جیتیں گے، شاہین آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم  یقینی طور پر ہم ہی جیتیں گے۔

پاکستان ٹیم کل سپر فور مرحلے کا اپنا آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

میچ سے قبل پریس کانفرنس میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہم پہلے سے ہی جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں،کرکٹ ایسے ہی کھیلی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی فائنل تک نہیں پہنچے جب فائنل میں پہنچیں گے تب دیکھیں گے، ہم یہاں ایشیا کپ جیتنے آئے ہیں، جو بھی ٹیم سامنے ہوگی فائنل میں اسے شکست دیں گے۔

شاہین آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہماری ٹیم کے فاسٹ بولرز کو کوئی مشکل پیش آرہی ہے، کسی دن پچ ایسی ملتی ہے جس پر بیٹرز کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا کام ٹیم کا مورال بلند رکھنا اور کرکٹ کھیلنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایٹمی عدم پھیلا ئومعاہدے سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں،ایرانی صدر
  • بھارت دہشتگردوں کی مالی و عسکری سرپرستی، کشمیر میں ظلم چھپا نہیں سکتا: پاکستان
  • وزیراعظم کی انتونیو گوتریس سے ملاقات، پاکستان میں دہشت گردی اسپانسر کیے جانےکا معاملہ اٹھادیا
  • قوم جذباتی ہے، اللہ جنگ کی طرح میچ میں بھی فتح دے: گورنر پنجاب
  • پاک فضائیہ نے بھارت کے 7 طیاروں کو ملبے کا ڈھیر بنایا
  • ٹرمپ کے کوٹ پر ’لڑاکا طیارے کی پن‘، کیا اس میں بھارت کے لیے کوئی پیغام ہے؟
  • 6-0 بھارت کی چڑ بن گئی ہے، فردوس عاشق اعوان
  • مستقبل کی جنگیں مصنوعی ذہانت کے باعث نہایت خطرناک اور تباہ کن ثابت ہوسکتی ہیں۔خواجہ آصف
  • ترکیہ کے صدر کا یو این جنرل اسمبلی سے خطاب بھارت کے لئے چشم کشا ہے، حریت کانفرنس
  • فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم، یقینی طور پر ہم ہی جیتیں گے، شاہین آفریدی