پاکستانی امریکن بزنس مین انوش احمد کا پاکستان کی مسلح افواج کو بھارت کیخلاف فیصلہ کن کارروائی پر خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف پاکستانی امریکن بزنس مین ڈاکٹر انوش احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا پیشہ ورانہ انداز میں بھرپور اور موثر جواب دیا ہے۔ انہوں نے وطن عزیز کے دفاع کیلئے پاک فوج کی آپریشنل کارکردگی اور غیر متزلزل عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کے لئے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی سا لمیت اور عوام کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر انوش احمد نے مسلح افواج کی بہادری، ہمت ، نظم و ضبط اور موثرردعمل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستان متحد ہے اور اپنی علاقائی سا لمیت کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے اشتعال انگیزی کی صورت میں امن اور سا لمیت کیلئے اپنے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا ۔ ڈاکٹر احمد نے عوام کے اپنے دفاع کے حق کیلئے حمایت اور مسلسل جارحیت کے باوجود ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا۔ڈاکٹر انوش احمد نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں طویل ناانصافیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ادراک کریں جو پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعہ کی بنیادی وجہ ہے۔انہوں نے زوردیا کہ کسی بھی منصفانہ اور پائیدار حل میں کشمیری عوام کی خواہشات اور وقار کا احترام لازم ہے ۔ انہوں نے تحمل و برداشت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہوں کہ جنگ کبھی بھی کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتی، امن بزورطاقت نہیں بلکہ انصاف، باہمی احترام اور علاقائی ہم آہنگی کیلئے سنجیدگی کی بنیاد پر قائم ہوسکتا ہے۔ڈاکٹر انوش احمد نےکہا کہ بھارت مسلسل جارحیت اور اشتعال انگیزی جاری رکھے ہوئے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہر غلط قدم ہمیں بہت پیچھے دھکیل دیتا ہے۔ علاقائی امن صرف خواہش نہیں ہے بلکہ یہ انتہائی ضروری ہے۔ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ تنازعات سے مشکلات اور تکالیف ہی جنم لیتی ہیں۔یہ تاریخ سے سیکھنے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیں ہم نفرت کی میراث آئندہ نسلوں کو منتقل نہ کریں۔آئیں، ایسا جنوبی ایشیا تعمیر کریں جہاں تصادم کی بجائے تعاون اور امن ہو ۔ ان کا کہنا تھا کہ حقیقی ترقی کا دارومدار امن پر ہے۔ امن کے بغیر خوشحالی کا خواب چکنا چور ہوجاتا ہے۔
Post Views: 5.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈاکٹر انوش احمد نے کہ پاکستان مسلح افواج انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :