پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے حقوق کی حفاظت کیلئے ہر ضروری اقدام کرے گا، دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک :پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے اشتعال انگیز اور نفرت انگیز بیانات مسترد کردیے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مودی کے اشتعال انگیز اور نفرت انگیز بیانات مکمل طور پر مستردکرتا ہے، دنیا خطے میں امن اور استحکام کے لیے کوششیں کر رہی ہے، ایسےوقت میں یہ بیان غلط معلومات اور سیاسی مفاد پرستی پر مبنی خطرناک اقدام ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا۔
ترکی میں کرد علیحدگی پسندی کا خاتمہ، پاکستان کا خیرمقدم
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خود بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا شکار ہے، پاکستان نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کی خدمات اور قربانیاں دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہیں۔ پاکستان ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کا حامی رہا ہے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے، صدر ٹرمپ کی تنازع کشمیر کے حل کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی ایک بڑی وجہ ہے۔ ہمارا امن کے لیے عزم کبھی بھی ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، مستقبل میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
کھانے کے برتن دِل کے دشمن نکلے، لاکھوں کو موت کے منہ میں پہنچا دیا
دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا بیان بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی پر مبنی خطرناک اقدام ہے، بیان ظاہرکرتا ہےکس طرح جھوٹے بیانیے گھڑ کر جارحیت کا جواز بنایا جاتا ہے۔ پاکستان سیز فائر معاہدے پر عمل درآمد میں ضروری اقدامات کے لیے پر عزم ہے، پاکستان کشیدگی میں کمی کے لیے بھی ضروری اقدامات کے لیے پرعزم ہے۔بھارتی اقدامات خطےکو تباہی کے دہانے پر لے جانے والی خطرناک مثال قائم کرتے ہیں، بھارتی اقدامات ایسی سوچ کے عکاس ہیں جو خطے میں اسٹریٹجک استحکام کو خطرےمیں ڈالنےکےدرپے ہیں۔ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، ہم آئندہ دنوں میں بھارت کے اقدامات اور طرز عمل کا بغور جائزہ لیتے رہیں گے، ہم بین الاقوامی برادری سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی ایسا ہی کرے۔
بھارتی سفارتی جارحیت کا سخت جواب؛ پاکستان کا بھارتی سفارتخانے کے اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کا بھارتی جارحیت کا جواب محتاط اور صرف فوجی تنصیبات کے خلاف تھا، پاکستان نے بھارتی فوجی صلاحیت اور اہداف کے خلاف اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا، یہ ناقابل تردید اور معلوم حقیقت ہے جسے جھوٹ اور پروپیگنڈے سے جھٹلایا نہیں جاسکتا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
27ویں ترمیم رول آف لاء کیلئے ضروری، پاکستان کو مضبوط بنائیگی: عطا تارڑ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ) وفاقی وزیر اطلاعات نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ آئین ایک زندہ دستاویز ہے۔ موجودہ ترمیم رول آف لاء کیلئے ضروری ہے۔ یہ عدلیہ اور فوج کو کمزور کرنا چاہتے تھے۔ اپوزیشن کی تحریک نہیں چلے گی۔ اپوزیشن کو بارز کے الیکشن میں بری طرح مار پڑی ہے۔ یہ پٹرول پر جاتے جاتے سبسڈی دے کر عوام کا معاشی قتل کر کے گئے تھے۔ معرکہ حق میں ہم نے 4 گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔ مہنگائی ڈبل ڈیجیٹ سے کم ہو کر 3 سے 6 فیصد پر آئی ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے مقامی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارغ التحصیل طلبہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ نوجوانوں کو مہارتوں سے لیس کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تعلیم میں ترقی ہی ملک و معاشرے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ حکومت نوجوانوں کو ہنر اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔