یومِ نکبہ کے موقع پر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی، جامعہ کراچی میں شجرکاری مہم
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسلام ٹائمز: شجرکاری مہم کی تقریب میں فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، ڈاکٹر وقار احمد، ڈاکٹر ذیشان اقبال، پادری ایمانوئیل، ڈاکٹر معروف احمد، ڈاکٹر ایاز، ڈاکٹر ندا علی، ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما محفوظ یار خان، جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما مسلم پرویز، ڈاکٹر صالحہ، ڈاکٹر حمیرا اور دیگر معززین شریک ہوئے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ یومِ نکبہ کے موقع پر فلسطینی عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے فلسطین اکیڈمک فورم اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام جامعہ کراچی میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم میں جامعہ کے اساتذہ، طلبہ و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ شجرکاری تقریب میں فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، ڈاکٹر وقار احمد، ڈاکٹر ذیشان اقبال، پادری ایمانوئیل، ڈاکٹر معروف احمد، ڈاکٹر ایاز، ڈاکٹر ندا علی، ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما محفوظ یار خان، جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما مسلم پرویز، ڈاکٹر صالحہ، ڈاکٹر حمیرا اور دیگر معززین شریک ہوئے۔ تقریب میں شرکاء نے درخت لگا کر فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ یہ شجرکاری نہ صرف ایک ماحولیاتی خدمت ہے بلکہ ایک علامتی پیغام بھی ہے کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد کو سبز امیدوں سے جوڑا جائے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام کی قربانیاں انسانی ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہیں اور دنیا کو ان کے حقِ خود ارادیت کو تسلیم کرنا چاہیئے۔ پروگرام کے اختتام پر فلسطینی عوام کی آزادی اور دنیا بھر میں مظلوم اقوام کی حمایت میں دعائیں کی گئیں، جبکہ جامعہ کراچی میں planted trees کو یکجہتی کے "درختِ مزاحمت" کا نام دیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فلسطینی عوام پاکستان کے
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔