مینٹور شپ سے فارغ کیے جانے پر شعیب ملک کا ردعمل بھی سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کے مینٹورز کو فارغ کرنے کی خبریں سامنے آنے کے بعد آل راؤنڈر شعیب ملک کا بیان بھی آگیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا کہ 2 ہفتے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مینٹور شپ سے الگ ہونے سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بطور مینٹور کوئی آسان فیصلہ نہیں تھا لیکن اپنی ذمہ داریوں کو دیکھتے ہوئے عہدے سے ہٹنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اگلے سیزن سے قبل کسی دوسرے کرکٹر کو منتخب کرنے کا مناسب وقت مل جائے۔
مزید پڑھیں: 50، 50 لاکھ تنخواہ وصول کرنیوالے مینٹورز فارغ
شعیب ملک نے اپنی پوسٹ میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی، چیمپئنز ایونٹس کے ڈائریکٹر وہاب ریاض اور ٹیم اسٹالینز کے کوچنگ اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز کپ کا مستقبل خطرے میں! لاکھوں روپے لینے والے مینٹورز کا کیا ہوگا؟
قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی پی) نے شعیب ملک سمیت 4 سابق کھلاڑیوں اور ٹیموں کے مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ بورڈ شعیب ملک پی سی بی
پڑھیں:
خبردار!امریکہ جانے کےخواہشمندوں کے لیے اہم اپڈیٹ سامنے آ گئی
اسلام آباد: تمام طالب علموں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 2019 سے امریکہ کے ویزا کے درخواست گزاروں سے ان کی سوشل میڈیا پر شناختی تفصیلات فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا۔
تاہم حال ہی میں اس پالیسی میں بعض اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن کے تحت ویزا درخواست کے تقاضوں میں کچھ نرمی دیکھی گئی ہے۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ویزا کی درخواست جمع کرانے سے قبل تمام امیدواروں کو چاہیے کہ وہ تازہ ترین ہدایات کا بغور جائزہ لیں اور یہ تسلی کریں کہ وہ دیے گئے طریقہ کار پر مکمل عمل کر رہے ہیں۔
اس وقت امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طالب علموں کے لیے “سٹوڈنٹ ویزا” کے حصول کا عمل جاری ہے، جس میں درخواست جمع کروانا اور اپائنٹمنٹ شیڈول کرنا شامل ہے۔مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے امیدوار http://ustraveldocs.com پر رجوع کریں تاکہ وہ درست اور بروقت معلومات حاصل کر سکیں۔